تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 347 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 347

تاریخ احمدیت۔جلد 28 347 سال 1972ء اس سلسلہ میں آپ نے سب سے پہلے ۲۳ مئی ۱۹۷۲ء کو جماعت احمدیہ انگلستان کے ایک سہ رکنی وفد کے ساتھ غانا کے ہائی کمشنر صاحب سے ملاقات کی جس کی تفصیل خواجہ نذیر احمد صاحب ڈار پریس سیکر ٹری مسجد فضل لندن کے الفاظ میں درج ذیل کی جاتی ہے:۔مکرم و محترم بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل لندن نے سہ رکنی وفد کی قیادت فرماتے ہوئے جس میں مکرم چوہدری ہدایت اللہ صاحب بنگوی سیکنڈ سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان اور خاکسار خواجہ نذیر احمد پریس سیکرٹری مسجد فضل لندن ہز ایکسی لینسی ایچ۔وی۔ایچ سیکئی H۔V۔H۔Sekyiہائی کمشنر غانا متعینہ لندن سے ملاقات کی۔ملاقات کا دن ۲۳ مئی ۱۹۷۲ء ۱۱ بجے صبح تھا۔وفد مکرم امام صاحب کی معیت میں ہائی کمشنر صاحب کے دفتر پہنچا۔افسر استقبال سے تعارف کے بعد وفد ہزا ایکسی لینسی کے پرسنل سٹاف کے ساتھ ان کے کمرہ میں پہنچا۔مکرم امام صاحب نے اراکین وفد کا تعارف کرانے کے بعد جماعتی سرگرمیوں خصوصاً غانا میں جماعت کے کار ہائے نمایاں کا تفصیل سے ذکر فرمایا۔نصرت جہاں سکیم کے بارے میں تفصیلاً معلومات بہم پہنچائیں اور بتایا کہ جماعت کس طرح اہل غانا کی خدمت تعلیمی ، ثقافتی بلیتی اور مذہبی طور پر کر رہی ہے۔آپ نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دورہ کا بھی تفصیل سے ذکر کیا۔ہائی کمشنر صاحب بڑی توجہ سے باتیں سنتے رہے۔اس ضمن میں محترم امام صاحب نے غانا میں جماعت کے جاری کردہ ہسپتالوں کے لئے دواؤں کی ترسیل کے بارے میں مشکلات کا ذکر کیا۔ہز ایکسی لینسی نے وعدہ فرمایا کہ اس سلسلہ میں وہ اپنی حکومت کی توجہ مبذول کرائیں گے۔محترم امام صاحب نے ہائی کمشنر صاحب کو مشن آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول فرمایا۔اس کے بعد محترم امام صاحب نے ہائی کمشنر صاحب کو قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ہز ایکسی لینسی نے قرآن مجید بڑے احترام اور خوشی کے ساتھ لیا اور کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی قرآن پڑھا ہے اور کہا کہ سچائی دوسرے مذاہب کی الہامی کتابوں میں بھی ہے مگر میں نے سب سے بڑھ کر سچائی قرآن میں پائی۔محترم امام صاحب نے لندن مشن کی مطبوعات کا ایک سیٹ اور Africa Speaks کی ایک کا پی بھی ہائی کمشنر صاحب کو پیش کی جسے انہوں نے بڑی دلچسپی سے دیکھا اور سالٹ پانڈ کی تصاویر دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ہزا ایکسی لینسی خودسالٹ پانڈ کے رہنے والے ہیں۔ہز ایکسی لینسی نے ارکان وفد اور اپنے ذاتی عملے کے ساتھ متعددفوٹو اتروائے۔یہ ملاقات