تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 348 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 348

تاریخ احمدیت۔جلد 28 348 سال 1972ء تقریباً آدھ گھنٹہ رہی۔اس کے بعد محترم امام صاحب سفیر پاکستان جنرل محمد یوسف صاحب سے بھی ملے اور ان سے بھی لندن مشن کی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔نیز مشن ہاؤس آنے کی دعوت دی۔53 مورخہ 4 جون کو محترم جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد لندن کی سرکردگی میں جماعت احمد یہ برطانیہ کے ایک وفد نے برطانیہ میں گیمبیا کے ہائی کمشنر صاحب مسٹر بوکر عثمان سمیگا )۔H۔E Bocar Ousman Semega- Janneh M۔B۔E) سے ملاقات کی۔وفد میں آپ کے علاوہ مکرم عبد العزیز دین صاحب، مکرم چوہدری ہدایت اللہ صاحب بنگوی اور مولانا عطاءالمجیب راشد شامل تھے۔ہائی کمشنر صاحب موصوف نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور قریباً پون گھنٹہ تک بڑے ہی بے تکلفانہ انداز میں بات چیت ہوئی۔آپ نے بتایا کہ وہ جماعت احمدیہ سے بخوبی واقف ہیں اور چند سال قبل جبکہ گیمبیا کے دارالحکومت باتھرسٹ کے میر تھے وہاں پر جماعت احمدیہ کے خلاف ایک شورش پیدا کی گئی جس کا مقصد یہ تھا کہ جماعت احمدیہ کے کام میں روک پیدا کی جائے۔آپ نے بتایا کہ اس شورش کی مخالفت میں جو لوگ پیش پیش تھے ان میں وہ خود بھی شامل تھے اور آپ نے اس موقع پر بڑی دلیری سے یہ کہا تھا کہ جماعت احمدیہ جیسی پر امن اور خادم خلق جماعت پر کسی قسم کی پابندی ہرگز مناسب نہیں ہے۔محترم امام صاحب نے آپ کو جماعت احمدیہ کی مساعی سے آگاہ کیا اور خاص طور پر نصرت جہاں سکیم کا ذکر کیا جس کے ماتحت گیمبیا میں متعد دسکول اور ہسپتال قائم ہو چکے ہیں۔محترم امام صاحب نے اس موقع پر محترم جناب ہائی کمشنر صاحب موصوف کی خدمت میں قرآن مجید اور لندن مشن کی مطبوعات کا ایک سیٹ پیش کیا جو آپ نے شکریہ کے ساتھ وصول کیا اور بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع شدہ متعدد کتب کا مطالعہ کر چکے ہیں۔54 نائیجیریا کے ہائی کمشنر کو قرآن کریم کا تحفہ مورخه ۱۵ جون ۱۹۷۲ء کو مکرم بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل لندن نے لندن مشن کے ایک نمائندہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے برطانیہ میں نائیجیریا کے ہائی کمشنر ہز ایکسی لینسی مسٹرایس ڈی کولو صاحب سے ملاقات کی۔وفد میں آپ کے علاوہ مکرم مولوی مبارک احمد ساقی صاحب سابق مبلغ لائبیریا، نائیجیریا سے آئے ہوئے امریکن احمدی دوست مکرم خلیل محمود صاحب ،مکرم چوہدری عطاء اللہ صاحب بنکوی اور مکرم عطاء المجیب راشد صاحب بھی شامل تھے۔محترم جناب ہائی کمشنر صاحب نے وفد کا پر جوش استقبال کیا۔کمشنر صاحب موصوف نے بتایا کہ میں جماعت احمدیہ کو ایک عرصے