تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 339 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 339

تاریخ احمدیت۔جلد 28 339 سال 1972ء لئے چھوڑ رہا ہوں۔اس متذکرہ بالا مدت کے اختتام کے بعد یہ مکان اور زمین احمدیہ مسلم مشن کو جس کا مرکز ربوہ مغربی پاکستان میں ہے قطعی طور پر اور ہمیشہ کے لئے دیتا ہوں۔یہ تحفہ احمد یہ مشن کی ان خدمات کی انتہائی قدردانی کی بناء پر دیا جارہا ہے جو وہ سیرالیون میں اسلام کی تبلیغ کے لئے سر انجام دے رہا ہے۔اگر احمد یہ مشن گوری سٹریٹ ( Gore Street) فری ٹاؤن کی بجائے میرے مکان کو فری ٹاؤن میں اپنے مرکز کے طور پر استعمال کرے تو یہ بات میری روح کے لئے انتہائی سکون کا موجب ہوگی۔“ 47