تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 338 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 338

تاریخ احمدیت۔جلد 28 خطبہ نکاح 338 سال 1972ء ۷ دسمبر ۱۹۷۲ء کو مسجد مبارک ربوہ میں نماز عصر کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے دو نکاحوں کا اعلان کرتے ہوئے جو روح پرور اور سبق آموز خطاب فرمایا تھا اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ زندگی اور موت انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔آگے زندگی اور پیچھے موت ہے۔اس لحاظ سے یہ دنیا ایسے ہی ہے جیسے ایک ہی سواری پر ہر دو تیار بیٹھے ہوں۔میاں بیوی کا رشتہ نکاح کے ذریعہ قائم کیا جاتا ہے۔اور اسی شادی کے نتیجہ میں بہت سے بچوں کی پیدائش کا امکان پیدا ہوجاتا ہے۔پس عقلمند انسان وہ ہے جو زندگی کی حالت میں حیات کی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ادا کرنے والا ہو اور اسی طرح وہ بھی عقلمند انسان ہے جو ممات کی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ان کو ادا کرنے والا ہو۔پس جہاں حیات کی ذمہ داریاں ہیں وہاں ممات کی بھی ذمہ داریاں ہیں۔جو شخص ان ہے ہر دو دینے ذمہ داریوں کو سمجھتا ہے وہ گویا کامیاب ہو گیا اس دنیا میں بھی اور دوسری دنیا میں بھی۔ممات کی ایک ذمہ داری یہ ہے کہ وفات یافتہ کا ذکر خیر کیا جائے۔اس کے لئے مغفرت کی دعائیں کی جائیں۔اس کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی جائے۔مرنے والوں کے پیچھے وہ نسل آنی چاہئے جو مرحومین کی تربیت یافتہ اور ان کے رنگ میں رنگیں ہو۔ان کی خوبیوں کی مالک اور ان کے نور سے حصہ لینے والی ہو۔ان سے اپنے حالات میں زیادہ وسعت نظر رکھنے اور زیادہ قربانیاں دے والی ہو۔لیکن اگر کوئی شخص زندگی کی تو ذمہ داری کو ایک حد تک سمجھے لیکن وہ ذمہ داری جو کسی اور کی وفات سے تعلق رکھتی ہے اسے نہ سمجھے تو وہ بھی ترقی کی طرف قدم نہیں بڑھار ہا۔بلکہ تنزل کی طرف بڑھا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور انہیں نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔46 ایک سرکردہ افریقی مسلمان کی وصیت اس سال سیرالیون کے ایک سرکردہ مسلمان ابوبکر صاحب رنگل نے جماعت احمد یہ سیرالیون کی عظیم الشان دینی خدمات سے متاثر ہو کر اپنی وفات سے قبل یہ وصیت کی کہ فری ٹاؤن میں واقع ان کی زمین اور دو مکان جماعت احمدیہ سیرالیون کو دے دیئے جائیں۔چنانچہ انہوں نے اپنی وصیت میں لکھا کہ ”میں بطور وصیت اپنے دو مکانوں اور زمین جو کہ ماؤنٹین کٹ (Mountain Cut) نمبر 23 اور نمبر 4-3 پر واقع ہیں اپنے تین لڑکوں خواجہ، حکیم اور قدوائی نگل کے لئے صرف دو سال کے A