تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 335
تاریخ احمدیت۔جلد 28 335 سال 1972ء جمہوریت میں ہی پاکستان کی کامیابی ہے۔مسجد فضل میں ممتاز دولتانہ کی تقریر لندن ۱۶ اگست (جنگ نیوز ) قیام پاکستان کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر مسجد فضل لندن میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے سفیر میاں ممتاز محمد خان دولتانہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام نظریہ جمہوریت کی بناء پر ہوا ہے اور اس میں ہماری کامیابی اور ترقی کا راز ہے۔انہوں نے زور دیا کہ آج اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان اور اس کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا جائے۔تقریر کی ابتداء میں انہوں نے کہا کہ میں لندن مسجد میں تجدید وفا کے سلسلہ میں حاضر ہوا ہوں کیونکہ آج سے ۳۹ برس قبل جب میں پہلی بار یورپ آیا تو میری مغربی زندگی کے ابتدائی ایام اسی مسجد کے زیر سایہ گزرے۔یوم پاکستان کی اس تقریب میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی۔مسجد فضل لندن کی طرف سے اس موقعہ پر ایک دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا گیا“۔42 فضل عمر کلب ربوہ کی کامیابی ۱۵ اگست ۱۹۷۲ ء کو ربوہ میں یوم استقلال کی تقریبات کے سلسلہ میں ملک کی چیمپئن ٹیم پاکستان ویسٹرن ریلوے کلب اور فضل عمر باسکٹ کلب کا نمائشی میچ ہوا جو فضل عمر کلب ربوہ نے پچاس کے مقابلہ میں اے پوائنٹس سے جیت لیا۔ویسٹ پاکستان ریلوے کی باسکٹ بال ٹیم ملک کی بہترین ٹیم تھی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی تھی۔میچ کے اختتام پر محترم چوہدری محمد علی صاحب پرنسپل تعلیم الاسلام کالج نے مہمان ٹیم کا شکر یہ ادا کیا۔آخر میں محترم چوہدری حمید اللہ صاحب امیر مقامی نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔43 جماعت احمدیہ کراچی کا مذاکرہ علمیہ ۲۰ ستمبر ۱۹۷۲ء کو جماعت احمدیہ کراچی کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ علمیہ کا انعقاد ہوا جس میں مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری نے احیاء دین کے موضوع پر تقریر بھی فرمائی اور سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔آپ نے اپنی تقریر میں مدل طور پر ثابت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ مذہب لے کر ظہور فرما ہوئے ہیں جس کی حفاظت اور عالمی غلبہ کے لئے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا ہے۔مولا نا صاحب نے زندہ مذہب کے علمبرداروں