تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 330 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 330

تاریخ احمدیت۔جلد 28 صحت کے تحت والی بال ٹورنامنٹ 330 سال 1972ء حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے زیر ہدایت مجلس صحت کے پروگرام کے تحت پہلا آل ربوہ والی بال شوٹنگ ٹورنامنٹ مورخہ ۱۱ ، ۱۲ ، ۱۳ جون ۱۹۷۲ ء منعقد ہوا۔اس ٹورنامنٹ کے جملہ انتظامات تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نے سرانجام دیئے۔ٹورنامنٹ میں کل چودہ ٹیموں نے حصہ لیا۔اس پروگرام کی اختتامی تقریب محترم مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل کے زیر صدارت ہوئی۔اہل ربوہ کثرت کے ساتھ میچ دیکھنے کے لئے آتے رہے۔یہ ٹورنامنٹ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب رہا۔33 سلائیڈز کے ذریعہ پیغام حق وکالت مال اول تحریک جدید کے زیر انتظام اس سال ننکانہ صاحب ضلع شیخو پورہ، ترگڑی (ضلع گوجرانوالہ)، مردان 34 ، چک چٹھہ، علی پور چٹھہ اور گھر ( ضلع گوجرانوالہ ) اور بعض دوسرے مقامات میں سلائیڈز کے ذریعہ بیرونی ممالک میں اسلام کی تبلیغ کے حسین ، دلکش اور روح پرور مناظر دکھائے گئے جن سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے اور اپنوں اور بیگانوں کی دلچسپی اور معلومات میں قابل قدر اضافہ ہوا۔35 مسجد حسن اقبال کا سنگ بنیاد یکم جولائی ۱۹۷۲ ء کو صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب (امیر مقامی ) نے ربوہ میں جامعہ احمدیہ کی مسجد حسن اقبال کا سنگ بنیاد رکھا۔آپ کے بعد حسب ذیل احباب کرام کو بھی بنیادی اینٹیں لگانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ا۔مولوی عطاء محمد صاحب استاذ الجامعه ۲۔مولوی نور محمد صاحب نیم سیفی قائم مقام وکیل اعلیٰ ۳۔مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری ناظر اصلاح وارشاد ۴۔مولانا قاضی محمد نذیر صاحب فاضل ناظر تصنیف و اشاعت ۵۔ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ عالیہ احمدیہ ۶۔سید داؤ داحمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ