تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 10 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 10

تاریخ احمدیت۔جلد 28 10 سال 1972ء حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا راولپنڈی میں خطاب حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب حج بین الاقوامی عدالت انصاف و سابق وزیر خارجه پاکستان نے مورخہ ۱۹ جنوری ۱۹۷۲ء کو راولپنڈی میں ایک اجتماع سے خطاب کیا۔آپ نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو اتحاد قائم رکھنے کی نصیحت فرمائی نیز آپ نے فرمایا ہمیں پاکستان کی حالیہ شکست سے سبق سیکھنا چاہئے اور ملک وقوم کی بقاء اور سالمیت کے لئے مثبت کردار ادا کرنے اور ہر قربانی پیش کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ڈاکٹر عبد السلام صاحب کا بطور اعلیٰ سائنسی مشیر تقرر صدر پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹو نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایک نئی وزارت قائم کرنے کا اعلان کیا اور مشہور عالم سائنس دان ڈاکٹر عبدالسلام کو اپنا اعلیٰ سائنسی مشیر مقرر کیا۔اس کا اعلان صدر پاکستان نے مورخہ ۲۰ جنوری ۱۹۷۲ء کو پاکستانی سائنس دانوں کی اس کانفرنس میں کیا جو ملتان میں منعقد ہوئی تھی۔صدر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی قابل قدر خدمات کو سراہا۔صدرمملکت نے سابق چیئر مین ڈاکٹر عثمانی کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔نیز اس موقعہ پر ڈاکٹر منیر احمد خان کو ایٹمی توانائی کمیشن کا نیا چیئر مین بھی مقرر کیا۔7 ہر دو کا مختصر تعارف درج ذیل ہے:۔ڈاکٹر عشرت عثمانی پیدائش: ۱/۱۵اپریل ۱۹۱۳ ء وفات: ۱۷ جون ۱۹۹۲ء۔آپ ایک جو ہری سائنسدان تھے۔آپ ۱۹۶۰ء تا ۱۹۷۲ ء تک پاکستان کے اٹامک انرجی کمیشن کے دوسرے چیئر مین رہے۔اسی طرح خلائی ریسرچ کمیشن کے ڈائریکٹر بھی رہے۔کراچی میں کینیڈا کے تعاون سے قائم ہونے والے پہلے جوہری طاقت کے پلانٹ کے قیام کا سہرا بھی آپ اور ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے سر ہے۔ڈاکٹر منیر احمد خان۔پیدائش ۲۰ مئی ۱۹۲۶ ء۔وفات : ۱/۲۲ پریل ۱۹۹۹ ء آپ پاکستانی جوہری سائنسدان تھے۔جو ۱۹۷۲ء تا ۱۹۹۱ ء پاکستان کی اٹامک انرجی کمیشن کے چیئر مین بھی رہے۔