تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 143 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 143

تاریخ احمدیت۔جلد 28 143 سال 1972ء ۳ روز نامه امروز ۲۸ نومبر ۱۹۷۲ء) نے لکھا:۔احمدی خواتین کی تنظیم کا سالانہ اجتماع ر بوه ۲۷ نومبر۔گذشتہ دنوں یہاں احمدی خواتین کی بین الاقوامی تنظیم لجنہ اماءاللہ نے اپنے سالانہ تربیتی اجتماع کے موقع پر تنظیم کے قیام کے پچاس سال پورے ہونے پر تاریخی تقریب منائی۔اس تقریب پر پاکستان کے کونہ کونہ سے آنے والی خواتین کے علاوہ انگلستان، امریکہ ، مشرقی افریقہ، ماریشس، انڈونیشیا اور ڈنمارک سے بھی نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔تقریب سے جماعت احمدیہ کے سر براہ مرزا ناصر احمد، ان کی بیگم، صدر لجنہ اماءاللہ سیدہ مریم صدیقہ نے بھی خطاب کیا۔لجنہ اماء اللہ نے اس تقریب خاص پر دو لاکھ روپے اشاعت قرآن کریم کے لئے امام جماعت احمدیہ کو پیش کئے۔احمدی خواتین کی یہ تنظیم اپنے چندے سے ہالینڈ اور ڈنمارک میں تین خوبصورت مساجد تعمیر کر چکی ہے۔یہ اجتماع تین روز جاری رہا۔142 قادیان دارالامان میں لجنہ کا پنجاه سالہ جشن قادیان میں لجنہ اماءاللہ نے پنجاہ سالہ جشن ۱۹ دسمبر ۱۹۷۲ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پرمنایا۔اس تقریب سعید میں بھارت کی مندرجہ ذیل لجنات کی نمائندگان نے شرکت کی :۔حیدرآباد۔سکندرآباد۔یادگیر۔بنگلور۔شموگہ۔مدراس کلکتہ۔برہ پور۔بھا گلپور۔شاہجہانپور۔اودے پور کٹیا۔شورت۔آسنور۔رانچی۔پٹنہ۔آرہ۔بھدرواہ۔مظفر پور۔بریلی۔یہ تقریب جلسہ گاہ مستورات میں سیدہ امتہ القدوس بیگم صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ بھارت کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں پہلے حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔بعدازاں سیدہ امۃ القدوس صاحبہ نے خطاب کیا۔بعد میں انہوں نے خواتین کو سندات خوشنودی دیں۔اس تقریب میں سیدہ امتہ القدوس بیگم صاحبہ کے علاوہ مندرجہ ذیل ممبرات لجنہ کی بھی تقاریر ہوئیں۔بشریٰ طیبہ صاحبہ، اعظم النساء صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ حیدر آباد، سہیلہ محبوب صاحبہ محبوب ظفر صاحبہ سیکرٹری لجنہ شاہجہانپور، اختر بیگم صاحبہ صدر لجنہ بنگلور، معراج سلطانہ صاحبہ، رضیہ بیگم صاحبہ صدر لجنہ کلکتہ، صدیقہ صاحبہ اللہ دین سیکرٹری لجنہ سکندر آباد، صادقہ خاتون صاحبہ، نعیمه بشری بقا پوری صاحبہ شمیم بیگم صاحبہ۔143