تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 142 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 142

تاریخ احمدیت۔جلد 28 142 سال 1972ء معلوماتی مقالہ پڑھا جس میں ڈنمارک کی لجنات کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یورپین ممالک میں پیش آمدہ مشکلات پر بھی روشنی ڈالی۔141 تقریب سعید جشن پنجاه سالہ لجنہ اماءاللہ کے تفصیلی کوائف ماہنامہ مصباح ربوہ دسمبر ۱۹۷۲ء میں بھی شائع ہوئے۔پاکستانی پریس میں جشن لجنہ اماءاللہ کا ذکر ا۔اخبار مغربی پاکستان (۲۶ نومبر ۱۹۷۲ء) نے حسب ذیل نوٹ سپر داشاعت کیا :۔احمدی خواتین کی بین الاقوامی تنظیم کا اجلاس ر بوه ۲۰ نومبر ( نامہ نگار) گذشتہ دنوں یہاں احمدی خواتین کی بین الاقوامی تنظیم لجنہ اماءاللہ نے اپنے سالانہ تربیتی اجتماع کے موقع پر اپنے قیام پر پچاس سال پورے ہونے کی تقریب منائی۔اس تقریب میں پاکستان کے کونہ کونہ سے آنے والی خواتین کے علاوہ متعدد بیرونی ممالک انگلستان، امریکہ، مشرقی افریقہ، ماریشس، انڈونیشیا اور ڈنمارک سے بھی نمائندہ خواتین نے شرکت کی اور اجتماع سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر امام جماعت احمدیہ، ان کی بیگم صاحبہ،صدر لجنہ اماءاللہ سیدہ مریم صدیقہ ایم اے اور بانی جماعت کی دختر سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے بھی خطاب کیا۔لجنہ اماءاللہ نے اس موقع پر صنعتی نمائش کا بھی اہتمام کیا اور مختلف زبانوں میں لجنہ کے شائع کردہ لٹریچر کی بھی نمائش کی گئی۔اجتماع تین روز جاری رہا۔۲۔پاکستان کے کثیر الاشاعت روزنامہ نوائے وقت لاہور نے اپنی اشاعت ۲۸ نومبر ۱۹۷۲ ء میں جشن لجنہ سے متعلق حسب ذیل خبر شائع کی:۔احمدی خواتین کی تنظیم کی طرف سے اشاعت قرآن کے لئے عطیہ ر بوه ۲۷ نومبر ( نامہ نگار) احمدی خواتین کی بین الاقوامی تنظیم "لجنہ اماءاللہ نے اپنے سالانہ تربیتی اجتماع کے موقع پر اپنی پچاس سالہ سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں ملکی خواتین کے علاوہ انگلستان، امریکہ، مشرقی افریقہ، ماریشس، انڈونیشیا اور ڈنمارک سے بھی نمائندہ خواتین نے شرکت کی اور اجتماع سے خطاب کیا۔لجنہ اماءاللہ نے اشاعت قرآن مجید کے لئے دولاکھ روپے کی رقم امام جماعت احمدیہ کو پیش کی۔صنعتی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔