تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 144
تاریخ احمدیت۔جلد 28 144 سال 1972ء امریکہ اور ماریشس میں جشن پنجاه سالہ امریکہ کی لجنہ نے پچاس سالہ تقریب کی خوشی میں اپنی سالانہ کنونشن کے موقع پر جو پروگرام شائع کیا اس کا نام "American Lajna Imaillah Commemorative Program" رکھا گیا۔اس میں حضرت مصلح موعود کی فوٹو بھی شائع کی گئی۔لجنہ اماء اللہ ماریشس نے لجنہ اماءاللہ گولڈن جوبلی منانے کے لئے عورتوں کے خصوصی رسالہ مصباح ۱۹۷۲ء کو انگریزی اور فرانسیسی زبان میں شائع کیا۔رسالہ کی اشاعت عید الاضحی کے مبارک موقع پر عمل میں آئی۔اس کو ماریشس اور تقریباً تمام دنیا میں کثرت سے تقسیم کیا گیا۔144 لجنہ اماءاللہ کی شاندار ترقی لجنہ اماء اللہ کی وہ تحریک جس کا آغاز ۲۵ دسمبر ۱۹۲۲ء کو صرف چودہ ممبرات سے ہوا تھا پچاس سالوں میں دنیا بھر کی ایک فعال اور بین الاقوامی تنظیم بن گئی اور اس کی ممبرات کی تعدا دلا کھوں تک جا پہنچی اور جہاں وہ ابتدأ صرف قادیان کی مقدس بستی تک محدود تھی وہاں ۱۹۷۲ء میں مجلہ لجنہ (صفحہ ۹۶) کے مطابق پاکستان میں ۵۴۶ اور بیرونی ممالک یعنی یورپ، امریکہ، انڈونیشیا، افریقہ اور مشرق وسطی میں ۱۱۶ شاخیں مضبوطی سے قائم ہو چکی تھیں اور مرکز سے اٹھنے والی ہر تحریک پر مردوں کے دوش بدوش پورے جوش و خروش کے ساتھ لبیک کہتی ہوئی قربانیوں کے میدان میں آگے ہی آگے بڑھ رہی تھیں۔145 اس حوالہ سے بعض کو ائف درج ذیل ہیں۔متحدہ ہندوستان کے زمانہ کی لجنات متحدہ ہندوستان کے زمانہ میں ۱۹۲۲ء سے ۷ ۱۹۴ ء تک حسب ذیل مقامات میں لجنہ اماءاللہ کا قیام عمل میں آیا۔۲۵ دسمبر قادیان ۱۹۲۲ء ۱۹۲۳ء فیروز پور ۱۹۲۴ء نوشہرہ۔سیالکوٹ ۱۹۲۵ء لاہور