تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 141 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 141

تاریخ احمدیت۔جلد 28 141 سال 1972ء کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے لجنہ کی تنظیم قائم فرمائی تھی۔اس وقت اس کی حیثیت ایک کمزور پودے سے کچھ زیادہ نہ تھی لیکن وہ آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکی ہے کہ جس کی شاخیں اکناف عالم میں پھیلی ہوئی ہیں اور مذہبی علمی اور معاشرتی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے اس کے ذریعہ جو مساعی ہو رہی ہیں اور جو دین کی خدمت سرانجام پارہی ہے وہ ہماری قومی زندگی و جد و جہد کا ایسا زریں باب ہے جس پر ہم اور ہماری نسلیں بجاطور پر فخر کر سکتی ہیں۔ظاہر ہے کہ اس مبارک موقع پر بالخصوص اپنے محسن کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ہماری عاجزانہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں ہمارے آقا مصلح موعود پر نازل ہوں اور آپ کے مدارج بلند سے بلند تر ہوں۔آمین 138 وو ۴۔لجنہ امریکہ کی نمائندہ۔امریکہ سے لجنہ اماءاللہ دین کی صدر محترمہ امتہ الالہی صاحبہ بطور نمائندہ تشریف لائی تھیں۔آپ بڑی ہی مخلص اور انتھک کام کرنے والی خاتون تھیں۔(اس اجتماع میں شرکت کے بعد جلد ہی آپ کی وفات ہوگئی ) آپ نے حاضرات جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: یہ امر میرے لئے باعث فخر وانبساط ہے کہ میں لجنہ اماءاللہ کے اس بابرکت اجتماع میں موجود ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی حقیر مساعی کو بیان کرنے میں کامیاب ہوسکوں گی۔گو یہ کام اتنا آسان نہیں لیکن ہمارے بانی حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے اپنی خداداد ذہانت سے یہ چیز بھانپ لی کہ خواتین اسلام کی اشاعت میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں اس لئے انہوں نے لجنہ اماءاللہ کی تشکیل کی جس کا مطلب ہے کہ ہمیں محنت اور مسلسل محنت کرنا ہوگی اور اس وقت تک کام کرتے رہنا ہوگا جب تک کہ زندگی کی آخری رمق باقی ہے اور کسی وقت اور کسی لمحہ بھی اس کام کو نظر انداز نہیں کرنا۔ہمیں روشنی کا ایک مضبوط قلعہ بننا ہو گا اور تاریک دلوں اور مایوس روحوں کے لئے مشعل راہ بننا ہو گا۔ہمیں خدا تعالیٰ سے ہر وقت یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کہ وہ محض اپنے فضل سے ہمیں یہ توفیق بخشے کہ ہم اکناف عالم میں اشاعت اسلام کے لئے مقدور بھر کوشش کرتی رہیں۔139 ۵۔لجنہ اماءاللہ انگلستان کی نمائندگی مکرمہ پروین رفیع صاحبہ نے کی۔آپ نے مختصر طور پر لجنہ اماءاللہ انگلستان کی طرف سے تمام بہنوں کو السلام علیکم اور مبارکباد کا پیغام دیا۔نیز وہاں کی ناصرات الاحمدیہ کی سرگرمیوں کا مختصر تذکرہ کیا۔پچاس سالہ جشن کے موقع پر ایک لاکھ روپے لجنہ اماء اللہ انگلستان نے پیش کئے تھے۔140 ۶۔صدر لجنہ اماءاللہ ڈنمارک محترمہ قانتہ خاں صاحبہ نے اس بابرکت موقع پر ایک پرمغز اور