تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 309 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 309

تاریخ احمدیت۔جلد 27 309 سال 1971ء ما سے وہاں ۶۰ سے اوپر تعداد ہو چکی ہے۔جماعت نے وہاں ایک پلاٹ مسجد کے لئے اور ایک اور پلاٹ مشن ہاؤس کے لئے خرید لیا ہے۔اسی طرح اوشو بو میں بھی گذشتہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ۴۰ کے قریب احمدی دوست موجود تھے اور اس قدر جوش اور اخلاص رکھنے والے ہیں کہ گذشتہ فروری کے مہینہ میں یہ اطلاع ملنے پر کہ خاکسار اور مکرم مولوی روشن الدین صاحب کا نو جا رہے ہیں وہ ریلوے سٹیشن پر ہمیں ملنے کے لئے پہنچے اور باوجود گاڑی کے لیٹ ہو جانے کے وہ دو بجے رات تک سٹیشن پر موجودر ہے۔یہ جماعت بھی بفضلِ خدا روز افزوں ترقی پر ہے۔تیسرے مقام ایجگبو میں اس وقت تک ۶۰ کے لگ بھگ افراد جماعت میں شامل ہو چکے ہیں۔مسجد کے لئے ایک قطعہ زمین لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان میں اکثریت نوجوانوں کی ہے جو بڑے جوش کے ساتھ پیش پیش آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہیں میں سے ایک نوجوان مشنری ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے مشنری کلاس میں داخل ہوا ہے۔ایک اور مقام اکوئی lkoyi میں ہمارے ابادان مشن کی کوششوں سے ایک اور جماعت قائم ہونے کی اطلاع آئی ہے۔۲۰ کے قریب آدمی جماعت میں شامل ہو چکے ہیں۔123 جماعتہائے احمد یہ نائیجیریا کی بائیسویں سالانہ کا نفرنس لیگوس میں ۲۵۔۲۶۔۲۷ دسمبر ۱۹۷۱ء کو منعقد ہوئی جس میں ملک کے طول و عرض اور ڈھومی (Dahomey) اور غانا سے ۵۰۰ نمائندگان نے شرکت کی۔نایجیر یار یڈ یو اورٹیلیویژن نے بھی کا نفرنس سے متعلق خبریں نشر کیں۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے کانفرنس میں حسب ذیل برقی پیغام ارسال فرمایا تھا۔اسلام کی نصرت جہاں سکیم کے تحت افریقہ میں ترقی شروع ہو چکی ہے لہذا آپ اپنے آپ کو قربانیوں کے لئے تیار کریں اور نصرت جہاں فنڈ میں اپنے وعدوں کو جلد پورا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔یه ایمان افروز پیغام امیر و مشنری انچارج نایجیر یا مولوی فضل الہی صاحب انوری نے پڑھ کر سنایا جس سے احباب کے چہرے فرط مسرت سے دمک اٹھے اور انہوں نے پر جوش نعرے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔