تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 310
تاریخ احمدیت۔جلد 27 310 سال 1971ء افتتاحی اجلاس میں الفا ایس بی گیوا نے اور آراے عباسی صاحب چیئر مین احمد یہ مشن ابادان (Ibadan) سرکٹ نے پراثر تقاریر کیں۔احمدیہ دوسرا اجلاس جسٹس اے آربکری حج لیگوس ہائیکورٹ کی صدارت میں ہوا۔الحاج ظفر اللہ الیاس نے تبلیغ اسلام دنیا کے کناروں تک“ کے موضوع پر اور غانا کے مبلغ عبدالوہاب آدم صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دورہ غانا کے ایمان افروز واقعات پر تقاریر فرما ئیں جو بہت دلچسپی سے سنی گئیں۔بعد میں مولوی فضل الہی صاحب انوری نے مالی قربانی کی تحریک کی جس پر مخلصین جماعت نے چند منٹوں میں ایک بڑی رقم ڈھیر کر دی۔دوسرے دن کا اجلاس ڈاکٹر سلاؤ کی زیر صدارت اور دوسرا ایس او بکری پریذیڈنٹ جنرل احمد یہ مشن کی صدارت میں انعقاد پذیر ہوا۔ان اجلاسوں میں مندرجہ ذیل مقررین نے خطاب کیا۔مولوی فضل الہی صاحب انوری (اسلامی پرده)، ابوبکر ارسوٹپر کا۔نمائندہ وفد مشرقی نائجیریا (اپنے علاقہ کے حالات ) ، ذکر و داؤ دانمائندہ وفد ( حالات ڈھومی ) ، الحاج مولوی روشن الدین احمد صاحب مبلغ انچارج مغربی نائیجیریا ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیاں ظہور مہدی ومسیح موعود سے متعلق ) ، مولوی منیر احمد صاحب عارف ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات)، معلم ابراہیم بیچی صاحب (ختم نبوت) یہ تقریر ہاؤ سا زبان میں تھی اور نہایت عالمانہ اور پر زور دلائل پر مشتمل تھی۔الفااے ہے۔جے۔باڈا۔( نائیجیریا کی مشرقی ریاستوں میں احمدیت )، الحاج بی بی بالوگوں صاحب ( قرآن شریف کی پیشگوئیاں ) بزبان یورو با۔کا نفرنس کا آخری اجلاس ملک کے مشہور قانون دان جسٹس بنیامین نظیم حج لیگوس ہائیکورٹ کی صدارت میں ہوا۔انہوں نے اپنی صدارتی تقریر میں جماعت احمدیہ کا شکر یہ ادا کیا کہ انہیں یہ اعزاز بخشا ہے۔انہوں نے جماعت کی اسلامی تبلیغ اور ترقی کی کوششوں کو نہایت عمدہ الفاظ میں سراہا۔سب سے پہلے مالم ( معلم ) وزیری عبدو نے قرآن کریم کے الہی مآخذ پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں ہز ایکسی لینسی ڈاکٹر ایس ایم قریشی ہائی کمشنر پاکستان نے بڑے ہی پر اثر انداز میں قیام پاکستان کے پس منظر اور مشرقی پاکستان کے المیہ کی تفصیلات بیان کیں اور پر جوش الفاظ میں اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم اپنے مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔آپ کی تقریر کے اختتام پر سامعین نے بار بار پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنے دلی جذبات محبت و یگانگت کا اظہار کیا۔