تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 281
تاریخ احمدیت۔جلد 27 281 سال 1971ء ماہ ستمبر میں تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں مغربی غانا کے سنٹرل ریجن Ekumfi سرکٹ میں Sampa کے مقام پر ۱۵ افراد نے حق کو قبول کیا اور ایک نئی جماعت قائم ہوئی۔اس علاقہ میں قائم ہونے والی یہ پہلی جماعت تھی۔95 پاکستان کے ہائی کمشنر مقیم غانا ہز ایکسی لینسی ایس اے معید نومبر کے اوائل میں جماعت احمد یہ کماسی کی دعوت پر ا کر اسے کماسی تشریف لائے۔ان دنوں کماسی مشن میں آپ کے تین روزہ قیام کے دوران جماعت کی طرف سے ”سٹی ہوٹل میں ہائی کمشنر صاحب موصوف کے اعزاز میں وسیع پیمانہ پر ایک استقبالیہ دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ کے سر برآوردہ حضرات اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقعہ پر آپ نے تقریر کرتے ہوئے بہت ہی عام فہم اور دلنشیں انداز میں مشرقی پاکستان کی اصل صورتحال پر روشنی ڈالی۔کماسی میں اپنے قیام کے دوران ہز ایکسی لینسی ہائی کمشنر صاحب نے اسوکورے میں احمدیہ ہسپتال کا بھی معاینہ فرمایا۔نیز آپ نے احمد یہ سیکنڈری سکول کی عمارت کا سنگ بنیا درکھا۔اسوکورے کے پیرا ماؤنٹ چیف نے آپ کی تشریف آوری کی خوشی میں روایتی طریق پر ایک پرشکوه در بار منعقد کیا جس میں غانا کا قومی لباس کے کلاتھ (Kente Cloth) اور وہاں کی مخصوص چپل کا ایک جوڑا بطور تحفہ آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔آپ احمد یہ ہائر سیکنڈری سکول کماسی بھی تشریف لے گئے جہاں آپ نے طلباء اور ممبر ان اسٹاف سے خطاب فرمایا۔اس موقع پر آپ نے ایک ہزار نیوسیڈیز کی مالیت کا کھیلوں کا سامان سکول کو بطور تحفہ عطا کرنے کا اعلان فرمایا۔96 " جماعت احمد یہ غانا کے وفد کی صدر جمہوریہ غانا سے ملاقات سال ۱۹۷۱ء کے آخر میں جماعت احمدیہ کے دس افراد پر مشتمل ایک وفد نے امیر جماعت ہائے احمد یہ غانا و مبلغ انچارج غانا مشن مکرم مولوی بشارت احمد صاحب بشیر کی زیر قیادت ایک سادہ لیکن پر وقار تقریب میں جمہوریہ غانا کے صدر ہز ایکسی لینسی Edward Akufo-Addo سے ملاقات کر کے انہیں قرآن مجید کے انگریزی ترجمہ کا ایک نسخہ بطور ہدیہ پیش کیا۔اس موقع پر مولوی بشارت احمد صاحب نے ایک مختصر تقریر کی جس کے بعد اپنی جوابی تقریر میں صدر جمہوریہ غانا نے فرما یا بلا شبہ آپ کا مذہب دنیا کے عظیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے پھر یہ امر بھی میرے لئے موجب اطمینان ہے