تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 19
تاریخ احمدیت۔جلد 27 19 سال 1971ء کے پیرا ماؤنٹ چیف، علاقہ بھر کے تیس دیگر چیفس اور متعد داعلیٰ سرکاری حکام شامل تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں سلطان آف سکوٹو کی نمائندگی ان کے مقرر کردہ ایک خصوصی نمائندہ نے کی۔استقبالیہ ایڈریس سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اسماعیل صاحب وسیم ایم اے نے پڑھا۔جوابی تقریر میں ایجوکیشن کمشنر جناب الحاج ابراہیم نے گساؤ میں احمدیہ سیکنڈری سکول کے قیام پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا جماعت احمد یہ وہ پہلی مسلم تنظیم ہے جس نے اعلیٰ تعلیم کے ادارے قائم کرنے میں ہمارے لئے نہایت شاندار مثال قائم کر دکھائی ہے۔آپ نے حکومت کی طرف سے پورے پورے تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں نائیجیریا مشن کے مبلغ انچارج اور جماعتہائے احمد یہ نائیجیریا کے امیر مولانا فضل الہی صاحب انوری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب ایجوکیشن کمشنر اور دیگر مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔آپ نے اپنی تقریر میں اس امر پر روشنی ڈالی کہ حقیقی اور کامل علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی ذات ہی سر چشمہ علوم ہے۔دنیوی علوم کی تحصیل کے ساتھ ساتھ حقیقی علم حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعائیں کی جائیں اور اس سے زندہ تعلق قائم کیا جائے۔آپ کی تقریر کے بعد دعا پر یہ بابرکت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔28 نصرت جہاں سکیم کے تحت کھلنے والے سکولوں میں یہ پہلا سکول تھا اس تاریخی اہمیت کے پیش نظر مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کے قیام کی ابتدائی تاریخ کی مزید تفصیلات مولا نا فضل الہی صاحب انوری کے الفاظ میں محفوظ کر دی جائیں۔مولانا صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔وو ’ جب حضرت خلیفہ المسیح الثالث اپنے تاریخی سفر مغربی افریقہ پر نائیجیریا میں ورود پذیر ہوئے تو ریڈیو پر خبریں سنتے ہوئے اچانک حضور کے کانوں میں کچھ اس قسم کے الفاظ پڑے کہ ہماری ریاست اس وقت تعلیمی بحران سے دو چار ہے اور یہ کہ ہم اس بحران کو دور کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔یہ الفاظ نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کے گورنر جناب عثمان فاروق کے تھے جو انہوں نے لیگوس پہنچ کر اخباری نمائندوں سے کہے تھے۔حضرت اقدس نے اس تقریب کو تائید غیبی سمجھ کر برادرم وزیری عبد و صاحب جنہیں چند روز قبل ہی حضور کے دستِ مبارک پر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا تھا، کو گورنر موصوف کے پاس یہ پیغام دے کر بھجوایا کہ ہماری جماعت اس بحران کو دور کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے بشرطیکہ آپ ہمیں اس بارے میں ہر ممکن سہولت بہم