تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 18 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 18

تاریخ احمدیت۔جلد 27 18 سال 1971ء اور ہسپتال کی ترقی میں حتی المقدور پورا پورا ہاتھ بٹائے گی احمد یہ مشن نے جس شاندار کام کا آغاز کیا ہے میں اس پر صمیم قلب سے ایک دفعہ پھر اس کا شکر یہ ادا کرتا ہوں“۔اس ہسپتال کا افتتاح شمالی صوبہ کے ریذیڈنٹ منسٹر آنریبل بانگالے منسارے نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے بھی ایک نہایت پر جوش تقریر کی اور سیرالیون میں احمد یہ مشن کے قیام اور اس کی کارگزاری کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔” جماعت احمدیہ کی رفاہی سرگرمیوں اور خدمات کا جو مختصر خاکہ میں نے ابھی پیش کیا ہے اس سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ سیرالیون میں اس قدر مختصر عرصہ کے دوران احمد یہ مشن کی یہ کامیابی اس حقیقت کی آئینہ دار ہے کہ اسلام کی فتح کا دن قریب ہے۔روکو پر اور ضلع کمبیا (Kambia) کے باشند و! میں تم سے یہ کہوں گا کہ تمہارے اور تمہاری نسلوں کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے۔تمہیں اپنے بچوں کو زیور علم سے آراستہ کر کے اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے تا کہ تم اس کارنامے کے ثمرات سے بہرہ ور ہو سکو۔26 - احمد یہ ہسپتال گنجور ( گیمبیا) گیمبیا کے ویسٹرن ڈویژن کے صدر مقام گنجور میں احمد یہ ہسپتال نے ۲۷ نومبر ۱۹۷۱ء کو کام شروع کیا اور ڈاکٹر محمد اشرف صاحب اس کے انچارج مقرر ہوئے۔بعد ازاں ڈاکٹر صاحب اور مولانا محمد شریف صاحب امیر مشنری انچارج کی مشترکہ کوششوں سے اس سینٹر میں ڈینٹل کلینک بھی نصب کیا گیا اور پھر ۶ دسمبر ۱۹۷۱ء کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں احباب جماعت کی معیت میں پرسوز دعاؤں کے ساتھ اس ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔27 ان ہسپتالوں کے علاوہ نائیجیریا، غانا، سیرالیون اور گیمبیا میں آٹھ نئے سکول جاری کئے گئے جن کی تفصیل درج ذیل کی جاتی ہے۔ا۔احمد یہ سیکنڈری سکول گساؤ(Gusau) سکوٹوسٹیٹ نائیجیریا گساؤ سکول ۱۷ مارچ ۱۹۷۱ء کو جاری ہوا اور اس کی افتتاحی تقریب ۸ جولائی ۱۹۷۱ء کو منعقد ہوئی جس میں صدارت کے فرائض ایجوکیشن کمشنر جناب الحاج ابراہیم نے ادا فرمائے۔اس تقریب میں پانچ سومہمانوں نے شرکت کی۔ان میں محکمہ تعلیم کے سیکرٹری، چیف پلاننگ ایجوکیشن آفیسر ،گساؤ