تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 270
تاریخ احمدیت۔جلد 27 270 سال 1971ء سامعین نے ہمہ تن گوش ہو کر یہ ریکارڈ سنا۔مولوی محمد صدیق صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں احمد یہ سکول بو (Bo) کے پرنسپل صاحب، سٹاف اور طلباء کو اس اہم یادگاری دن کو شایان شان طریقے سے منانے پر مبارکباد دی۔حضور کے جاری فرمودہ لیپ فارورڈ پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ حضور کے قلب مطہر میں یہ تڑپ پائی جاتی ہے کہ سیرالیون جلد از جلد احمدیت کے ذریعہ خدائے واحد کی محبت سے آشنا ہو کر رسول عربی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی خدام میں شامل ہو۔اس ضمن میں انہوں نے حضرت مصلح موعود اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے مکتوبات کا بھی ذکر کیا جن میں خلفاء عظام نے سیرالیون میں اشاعت احمدیت پر خاص زور دیا ہے۔شام ساڑھے چار بجے احمد یہ سکول اور شمالی صوبہ کے چیمپیئن گورنمنٹ سیکنڈری سکول مگبور کا کی ٹیم کے ساتھ دوستانہ نمائشی میچ ہوا۔احمد یہ سکول کی ٹیم نے مہمان سکول کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دی۔مغرب و عشاء کی نمازوں کے بعد استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین شہر، علماء، آئمہ، حجاج ، سرکاری حکام، تجار اور ماہرین تعلیم مدعو تھے۔سکول کی عمارات اور آڈیٹوریم پر چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔اس استقبالیہ میں ملک کی مشہور سیاسی شخصیت سابق ریذیڈنٹ منسٹر پرنس جے ولیمز نے بھی شرکت کی۔83 سیرالیون میں ان دنوں بچیں پاکستانی اساتذہ جماعت کے مختلف سیکنڈری سکولوں میں پڑھا رہے تھے جن میں سے سات اساتذہ نے اس سال وقف عارضی کی بابرکت تحریک میں حصہ لیا۔اسی طرح جوروسکول کے تین افریقن طلباء نے بھی دو دو ہفتے وقف کئے۔ان سب واقفین کو مختلف جماعتوں میں متعین کیا گیا جہاں انہوں نے نہ صرف جماعتوں کی تعلیم و تربیت کا فریضہ ادا کیا بلکہ ان کے ذریعہ ۵۵ نئے افراد بھی داخل احمدیت ہوئے اور ایک شہر لنسار (Lunsar) میں تیس افراد پر مشتمل ایک نئی جماعت قائم ہو گئی۔یہ جماعت محمد کریم قمر صاحب اور مختار احمد صاحب قمر ( ٹیچرز کانگریس سیکنڈری سکول فری ٹاؤن) کی مساعی کا نتیجہ تھا۔دیگر واقفین جنہوں نے اپنے ایام وقف میں پوری محنت اور جانفشانی سے مفوضہ دینی خدمات انجام دیں ان کے نام یہ ہیں۔مبارک احمد صاحب نذیر پرنسپل احمد یہ سیکنڈری سکول جو رو۔مولوی عبدالسلام صاحب ظافر ٹیچر احمد یہ سیکنڈری سکول جور ومع اہلیہ صاحبہ۔عطاء الرحیم صاحب حامد ٹیچر احمد یہ سیکنڈری سکول بواجے بو، جناب لطف الرحمن صاحب محمود، جناب منیر احمد صاحب ( ٹیچر سیکنڈری سکول بو (Bo)