تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 17
تاریخ احمدیت۔جلد 27 17 سال 1971ء جماعت احمدیہ کی عوامی خدمات کا اعتراف صدر مملکت نے بھی کئی بار فر ما یا۔ایک موقعہ پر صدر مملکت نے فرمایا:۔آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری حکومت مختلف مذاہب پر کسی قسم کی پابندی عائد کرنے کے حق میں نہیں ہے ہمارا آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔بلاشبہ آپ کے مذہب نے دنیا کے عظیم ترین مذاہب میں سے اہل غانا کو فیض پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ آئندہ بھی غانا کی تعمیر وترقی میں اسی طرح ہاتھ بٹاتے رہیں گے۔۔۔ہم آپ کے ازحد ممنون ہیں کہ آپ نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں شریک ہو کر اہم کردار ادا کرنا ضروری سمجھا۔24 66 ے۔احمد یہ ہیلتھ سنٹر روکو پر (سیرالیون) " خدا تعالیٰ کے فضل سے سیرالیون میں ہماری ایک اور ڈسپنسری نے روکو پُر کے مقام پر ۲۰ جولائی سے کام شروع کر دیا ہے الحمد للہ۔اس کا نام احمد یہ نصرت جہاں کلینک رکھا گیا ہے۔یہ کلینک فی الحال عارضی جگہ پر شروع کیا گیا ہے۔مستقل جگہ اور فرنیچر کا انتظام پارلیمنٹ کے ممبر آنریبل مسٹر گھا بے کر رہے ہیں۔وزیر مالیات انشاء اللہ جلد ہی اس کا باقاعدہ افتتاح فرمائیں گے۔۔۔اس کلینک کے اجراء کے ساتھ ہی گورنمنٹ سیرالیون نے اپنی ایک سرکاری ڈسپنسری بھی مع ساز وسامان ہمارے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے“۔25 ۴ دسمبر ۱۹۷۱ء کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نصرت جہاں آگے بڑھو، سکیم کے تحت سیرالیون میں ہمارے تیسرے احمد یہ نصرت جہاں کلینک رو کو پر کا سرکاری طور پر افتتاح ہو گیا ہے۔اس ہیلتھ سنٹر کے انچارج مکرمی ڈاکٹر ایس۔ایم حسن صاحب ایم بی بی ایس میدان عمل میں پہنچ کر ۲۰ جولائی ۱۹۷۱ ء سے تسلی بخش کام کر رہے ہیں۔اس تقریب افتتاح میں بعض وزراء، ممبران پارلیمنٹ، پیراماؤنٹ چیفس اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سیرالیون پارلیمنٹ کے ایک رکن آنریبل ایس۔اے کا بانے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :۔میں کمبیا (Kambia) کے وسطی حلقہ انتخاب کے باشندگان کی طرف سے احمد یہ مشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس نے ہماری قومی تعمیر نو میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔مجھے بجاطور پر اس امر پر فخر ہے کہ ہمارا روکو پُر کا شہر رفتہ رفتہ اس قابل ہوتا جارہا ہے کہ یہ ہماری قومی امنگوں کو پورا کر سکے۔میں بڑی مسرت کے ساتھ احمد یہ مشن کو یقین دلاتا ہوں کہ صدر سیا کا سٹیونز کی حکومت اس سیکنڈری سکول