تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 258 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 258

تاریخ احمدیت۔جلد 27 258 سال 1971ء جاپانیوں کا خدا آپ کے اللہ سے مختلف ہے۔جاپانیوں کا خدا ہے محنت کرنا اور پیسے کمانا۔میں نے اسے ٹیلیفون پر انسان کی پیدائش کی غرض و غایت پر تفصیلی گفتگو کی اور مشن ہاؤس میں آنے کی دعوت دی۔کچھ عرصہ کے بعد پھر اس کا ٹیلیفون آیا اور اس نے مجھے یاد دلایا اور کہا کہ ایک بار آپ نے پمفلٹ تقسیم کرنے والی جگہ پر میری درخواست پر قرآن شریف کی تلاوت فرمائی تھی نیز کہا مجھے مطلب تو سمجھ نہیں آیا مگر آپ کی آواز سے پتہ چلتا تھا کہ یہ کوئی اچھا کلام ہے۔اسی طرح ایک اور لڑکے نے ٹیلیفون کیا اور ٹیلیفون پر عیسائیت کے بارے میں کچھ سوالات کئے۔بعد میں میرے گھر آیا اور پاکٹ بک نکال کر اس میں سے اس نے کئی سوالات کئے۔ایک انڈو نیشین اخبار کے رپورٹر نے مجھے بتلا یا کہ وہ مجھ سے جاپانی زبان میں بہت سے پمفلٹ لے کر گئے تھے وہ سب انہوں نے اپنے واقف کاروں میں بانٹ دیئے۔اب کی دفعہ اور بیشمار پمفلٹ وہ لے کر گئے۔الغرض پمفلٹ پڑھنے سے جاپانیوں میں کافی ہلچل پیدا ہو جاتی اور کوئی دن خالی نہ ہوتا جبکہ ٹیلیفون کے ذریعہ سے سوالات جوابات نہ پوچھے جاتے۔یا جاپانی مشن ہاؤس میں آکر سوال و جواب نہ کرتے۔۔ایک دن ایک نو جوان کا ٹیلیفون آیا کہ میں آپ کے پاس آنا چاہتا ہوں میں نے کہا ! آئیے۔وہ اپنی کار پر آ گیا اور کہا کہ میں (Story Writer) کہانی نویس ہوں۔میں آپ کے مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میری اس دلچپسی کا محترک آپ کا پمفلٹ ہے جو آپ کے ذریعہ مجھے ملا تھا تو میں نے انہیں اسلام اور احمدیت کے متعلق جاپانی زبان میں تفاصیل بتلائیں۔انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ بازار سے جاپانی زبان میں قرآن شریف خرید کر مطالعہ فرمائیں گے پھر وہ میرے پاس دوبارہ تشریف لائیں گے۔ایک دن پمفلٹ تقسیم کر رہا تھا۔ایک جاپانی نوجوان سے گفتگو شروع ہوئی کہنے لگا میں یہ تو مانتا ہوں کہ اس دنیا کا کارخانہ خود بخود نہیں مگر یہ پتہ نہیں چلتا کہ کونسا مذ ہب سچا ہے لہذا میں نے خود بخود ریسرچ ( جستجو ) شروع کر دی ہے اس کے ہاتھ میں جاپانی زبان میں بائبل تھی۔کہنے لگا میں نے پرانا عہد نامہ نصف کے قریب پڑھ لیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ نئے عہد نامہ کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ایک ریسٹورنٹ میں ہم بیٹھ گئے اور بڑی تفصیل سے اسلام کا دیگر ادیان سے مقابلہ کر کے بتلایا کہ اب قابل عمل کتاب صرف قرآن شریف ہے جو کامل اور مکمل ہے باقی کتا بیں محترف ومبدل ہوگئی ہیں لہذا قابل عمل نہیں۔میں نے کہا! میرے پاس آتے رہا کریں اور جب آپ کی تسلی ہو جائے اسلام قبول