تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 259 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 259

تاریخ احمدیت۔جلد 27 259 سال 1971ء کریں۔چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور بعد میں بیعت کر کے مسلمان ہو گیا۔میں نے ان کا نام ” ظہور احمد رکھا اس کے بعد وہ نماز سیکھنے آیا کرتے۔Unification Church متحدہ گرجا کی تحریک کے لوگ میرے پمفلٹ مجھ سے لے جاتے اور آپس میں گفتگو کرتے۔ایک دفعہ میں نے انہیں دیکھا کہ وہ نہ صرف میرا پمفلٹ ہاتھوں میں لئے ہوئے گفتگو کر رہے تھے بلکہ ان کے ہاتھوں میں جاپانی زبان میں قرآن شریف بھی تھا۔بعد میں مجھے پتہ چلا کہ قرآن شریف کا وہ نسخہ ہمارے نو مسلم بھائی مکرم تکے گوچی بشیر صاحب نے بازار سے خرید کر انہیں دیا تھا۔جرمنی مسجد فضل عمر ہمبرگ میں عیدالاضحیہ کی تقریب مسجد فضل عمر ہمبرگ میں عید الاضحیہ کی تقریب مورخہ 4 فروری کو منعقد ہوئی۔جس کے لئے دعوت نامے بھی چھپوائے گئے۔نیز اخبارات کو بھی خطوط لکھے گئے۔چنانچہ یہاں کے مشہور اخبار دی ویلٹ (Die Welt) نے نمایاں طور پر اعلان شائع کیا۔عید الاضحیہ کی اس تقریب میں احمدی احباب کے علاوہ کئی غیر مسلم جرمن بھی شامل ہوئے۔نماز عید مکرم قاضی نعیم الدین احمد صاحب مبلغ ہمبرگ نے پڑھائی۔بعد ازاں چائے کا انتظام خدام اور ایک معمر جرمن خاتون نے کیا۔روز نامہ دی ویلٹ (Die Welt) جو کہ جرمنی کا سب سے مشہور اور کثیر الاشاعت اخبار ہے اس نے اپنی اشاعت ۸ فروری ۱۹۷۱ء میں اس تقریب کی ایک بڑی تصویر شائع کی اور جلی الفاظ میں نوٹ شائع کیا۔اس کے علاوہ بلڈ (Bild) اخبار جو کہ یورپ میں سب سے زیادہ چھپنے والا اخبار ہے، نے بھی تصویر کے ساتھ عید کی خبر شائع کی۔74 مسجد نور فرانکفورٹ میں عیدالاضحیہ کی تقریب مورخه ۶ فروری ۱۹۷۱ء کو مسجد نور فرانکفورٹ میں عید الاضحیہ منائی گئی جس میں شمولیت کے لئے بہت سے احباب مسجد تشریف لائے۔عید کی نماز مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی امام مسجد فرانکفورٹ نے