تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 257 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 257

تاریخ احمدیت۔جلد 27 257 سال 1971ء بالعموم اس پمفلٹ کو غور سے پڑھتے ہیں کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام یا خلفاء کرام کا ذکر پمفلٹ میں آتا ہے تو فوراً الٹا کر ان کی شبیہ کو دیکھتے ہیں۔ہمارے محلہ میں ایک تنظیم کی میٹنگ ہوئی مجھے دعوت دی گئی میں نے وہاں کھڑے ہو کر اپنا تعارف کرایا اور پمفلٹ تقسیم کئے۔پریذیڈنٹ سے سوالات کئے۔اس نے کہا میں جوابات بعد میں دوں گا۔میں نے کہا ٹھیک ہے آپ ضرور ایسا کریں۔دوسرے دن اس نے ٹیلیفون کیا اور اپنے وعدہ کے مطابق کہا کہ میں آپ کو انگریزی میں لٹریچر بہم پہنچاؤں گا مگر بعد میں ٹیلیفون کروں گا۔میں نے کہا بہت اچھا بعد میں کریں۔پھر ایک دوروز کے بعد ٹیلیفون آیا اس کے بعد کہنے لگا آپ کی فلاسفی کچھ عمیق لگتی ہے میں احمد یہ موومنٹ کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں۔معلوم ہوتا ہے اس نے پمفلٹ بار بار پڑھا اور اس وجہ سے اس پر یہ اثر ہوا میں نے کچھ معلومات تو ٹیلیفون پر ہی اسے بتلا دیں اور باقی بعد میں ملاقات کے وقت بہم پہنچا ئیں۔گو ہمیں یقین ہے کہ کسی وقت ہماری یہ حقیر کوششیں انشاء اللہ ضرور بار آور ہوں گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ ہے لوگ اس طرف ضرور متوجہ ہوں گے۔مگر ابتدا میں بڑی مشکلات ہیں اس لئے احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ہی غیب سے ایسے سامان پیدا کرے کہ اسلام کی قبولیت کے اس ملک میں سامان پیدا ہوں۔یہاں دہریت ہی دہریت ہے۔شراب نوشی اور عیاشی اور جوا وغیرہ کو گناہ نہیں سمجھا جاتا۔اللہ تعالیٰ کے آگے کوئی بات ناممکن نہیں۔اسلام کے باغ کی آبیاری انشاء اللہ خدائی ہاتھوں سے ہی ہوگی وہی ہماری حقیر کوششوں میں برکت ڈال سکتا ہے۔73 اس پمفلٹ کے وسیع اثرات کا ذکر میجر صاحب کی کتاب تبلیغی واقعات حصہ دوم صفحه ۱۳۸ تا ۱۴۷ میں بھی ملتا ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں :۔”میرے پمفلٹ پر میرا نام ایڈریس اور ٹیلیفون نمبر لکھا ہوا تھا بعض جاپانی تو پمفلٹ پڑھنے کے بعد ٹیلیفون پر وقت مقرر کر کے آجاتے اس طرح ان کے شکوک رفع کرنے کے مواقع پیدا ہو جاتے بعض خطوط لکھ کر رابطہ قائم کرتے۔ایک دفعہ ایک جاپانی کا خط ملا اس میں لکھا تھا کہ میں نے آپ کا پمفلٹ پڑھا ہے مجھے اسلام کے متعلق تفاصیل بتائیں۔میں نے اسے یہ جواب دیا کہ بہتر ہو گا کہ آپ میرے مشن ہاؤس میں تشریف لاویں۔آپ کے حسب منشاء تفاصیل بتلائی جاویں گی۔اسی طرح ایک جاپانی کا ٹیلیفون آیا اس نے کہا کہ آپ کا پمفلٹ تو ٹھیک ہے مگر آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ