تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 12 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 12

تاریخ احمدیت۔جلد 27 12 سال 1971ء اور علاقہ کے عوام کو تلقین کی کہ وہ ہسپتال اور جماعت احمدیہ کی طبی خدمات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا ئیں۔قبل اس کے آنریبل وزیر سماجی بہبود نے فیتہ کاٹ کر ہسپتال کے باضابطہ افتتاح کا اعلان فرمایا۔برونگ اہا فو کے ریجنل مشنری مولوی عبدالوہاب بن آدم نے آنریبل وزیر موصوف ،ٹیچیمان کے پیرا ماؤنٹ چیف اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر حاضرین نے از خود بطور چندہ رقوم پیش کیں۔چنانچہ چھ صد نیوسیڈیز جمع ہوئے ان میں یک صد نیوسیڈیز کا وزیر موصوف کی طرف سے پیش کردہ عطیہ بھی شامل تھا۔افتتاحی تقریب کی روداد کو اخبارات نے نمایاں طور پر شائع کیا۔غانا ریڈیو نے بھی خاص تفصیلی خبر نشر کی۔علاوہ ازیں ٹیلیو یون پر بھی اس کے مناظر دکھائے گئے۔16 سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۱۵ راکتو بر ۱۹۷۱ء کو انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے پیرا ماؤنٹ چیف کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ:۔دویچیمان میں ایک بہت بڑا عیسائی پیرا ماؤنٹ چیف ہے۔یہ اپنے علاقہ کا صدر بھی ہے اور کنگ کہلاتا ہے اور غانا کے پیراماؤنٹ چیفس کی جو مجلس ہے جسے انہوں نے ابھی تک روایتا رکھا ہوا ہے۔اس مجلس کا یہ نائب صدر ہے۔یعنی چیفس کے لحاظ سے سارے غانا میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔غرض یہ اتنا بڑا چیف اور پھر عیسائی ہے۔بایں ہمہ اس نے ہمیں اڑھائی سو ایکڑ زمین مفت دی ہے اور جب میں وہاں گیا تھا تو اس نے جو ایڈریس پڑھا وہ اس طرح لگتا تھا کہ گو یا کسی احمدی کا لکھا ہوا ہے۔17 اس جگہ یہ تذکرہ ضروری ہے کہ افتتاح سے قبل مقامی میڈیکل آفیسر کو ہسپتال کھولنے کی اجازت دینے کے بعد چند ہفتوں کے لئے بیرونِ ملک جانا پڑا تو ان کے قائمقام نے جو رومن کیتھولک تھا حکومت کو لکھا کہ احمد یہ جماعت کسی اور جگہ ہسپتال کھولے کیونکہ یہاں پہلے ہی دو ہسپتال موجود ہیں۔اس رپورٹ کے ایک ہفتہ کے اندر ایک ڈاکٹر چل بسا اور ہسپتال بند کر دینا پڑا۔دوسرا ہسپتال رومن کیتھولک کا تھا اس کے انچارج بھی بستر علالت پر پڑ گئے اس دوران ایک خطرناک نوعیت کا کیس آیا رومن کیتھولک ہسپتال کا عملہ رات کو ڈاکٹر بشیر احمد خان صاحب کے پاس آیا۔ڈاکٹر صاحب نے مریضہ کا آپریشن کیا اور وہ چند روز تک رو بصحت ہوگئی اس قسم کے کئی اور واقعات بھی رونما ہوئے۔دو ڈاکٹروں نے ایک مریض کا معاینہ کرنے کے بعد اس کے پاؤں کاٹنے کا فیصلہ کیا۔کسی نے مریض سے کہا کہ اگر اپنی خیر چاہتے ہو تو احمد یہ ہسپتال نیچی مان چلے جاؤ۔چنانچہ ڈاکٹر