تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 11
تاریخ احمدیت۔جلد 27 11 سال 1971ء خطبہ استقبالیہ پڑھتے ہوئے اس امر کا ذکر کیا کہ جماعت احمد یہ اپنی روحانی، اخلاقی اور تعلیمی خدمات کی وجہ سے ملک بھر میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے اور اس کی ان خدمات کو بنظر استحسان دیکھا جاتا ہے۔اب اس نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے ملک بھر میں نئے ہسپتال قائم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔آپ نے کہا ہم اس ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں اپنی مساعی میں وسعت پیدا کر کے حتی المقدور ان کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ قابل قدر اسلامی روایات کو از سر نو زندہ کر دکھانا چاہتے ہیں۔وزیر سماجی بہبود آنریبل اے۔اے۔منافی نے استقبالیہ ایڈریس کے جواب میں تقریر کرتے ہوئے تعلیم اور طبی امداد کے میدانوں میں جماعت احمدیہ کی قابل قدر مساعی اور گرانقدر خدمات کا ذکر فرمایا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔آپ نے فرمایا میری وزارت جماعت کے قائم کردہ ہسپتالوں کو خوبی اور عمدگی سے چلانے کے سلسلہ میں ہر ممکن امداد بہم پہنچانے اور پورا پورا تعاون کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی اور ہمیشہ اس کے لئے مستعد رہے گی۔بعد ازاں ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر بشیر احمد خان صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ بلا تمیز رنگ و نسل اور مذہب و عقائد بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف رکھیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہر چند کہ اس ہسپتال کا باضابطہ اور رسمی افتتاح آج عمل میں آرہا ہے تاہم یہ گذشتہ پانچ ماہ سے علاقہ کے عوام کی طبی خدمات بجالا رہا ہے۔اس مختصر سے عرصہ میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور اللہ کے فضل سے وہ شفایاب ہوئے۔اسی طرح متعدد چھوٹے اور بڑے آپریشن بھی کامیابی سے کئے گئے۔اس موقع پر چار ہزار حاضرین کی موجودگی میں مولانا بشارت احمد صاحب بشیر نے قرآن مجید کے انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹس کا ایک نسخہ وزیر موصوف کو پیش کیا۔افتاحی تقریب میں صدارت کے فرائض ٹیچیمان کے پیرا ماؤنٹ چیف نے ادا فرمائے۔آپ برونگ اہا فور ریجن کے باؤس آف چیفس کے پریذیڈنٹ ہیں۔اپنے خطبہ صدارت میں جماعت راحمدیہ کی رفاہی سرگرمیوں اور خدمات کو سراہا۔آپ نے ۱۹۷۰ء میں امام جماعت احمد یہ حضرت خلیفۃ امسیح الثالث کی ٹیچیمان میں تشریف آوری اور حضور کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرنے کے بعد ٹیچیمان میں احمد یہ ہسپتال کے قیام پر حضور کی خدمت میں دلی جذبات تشکر کا اظہار کیا۔آپ نے جملہ حاضرین