تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 193
تاریخ احمدیت۔جلد 27 193 سال 1971ء محترمہ فضل بیگم صاحبہ، مکرم با بوعبدالکریم صاحب بٹ کی اہلیہ محترمہ تھیں۔آپ کو اپنے شوہر کے ہمراہ ۱۹۷۱ء میں حج بیت اللہ کی توفیق ملی۔حج کے دوران ہی بیمار ہو گئیں۔واپسی پر منی میں دو دن تک علاج کروایا لیکن بیاری بڑھ گئی۔کہ کر ملا کر ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔مگر چند گھنٹوں بعد ہسپتال میں فوت ہو گئیں۔آپ کو جنت المعلیٰ میں دفن کیا گیا۔مرحومہ نے اپنے خاوند کے ہمراہ لمبا عرصہ مشرقی افریقہ میں گزارا۔آپ لمبا عرصہ دار السلام تنزانیہ کی لجنہ اماء اللہ کی عہد یدار اور بعد میں صدر رہیں۔دار السلام میں مسجد کا کام جب شروع ہوا تو شہر کی عورتوں سے چندہ وصول کر کے خاص رقم اس مد میں جمع کروائی۔سواحیلی ترجمۃ القرآن کی اشاعت میں بھی بڑی دلچسپی دکھائی۔مرحومہ بہت دیندار اور عابدہ تھیں۔نماز کی بڑی پابند تھیں۔اپنی سب بچیوں اور بچوں کو نماز کی پابندی کی خاص تلقین کرتیں۔جب کبھی مرکز سلسلہ میں آتیں تو خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواتین سے ضرور ملتیں اور روحانی حظ اٹھاتیں۔76 رشید احمد صاحب خالد متعلم جامعہ احمدیہ وفات : ۱۵ فروری ۱۹۷۱ء رشید احمد صاحب چوہدری اللہ رکھا واقف زندگی اسسٹنٹ مینیجر بشیر آباد فارم کے صاحبزادہ تھے۔آپ واقف زندگی اور طالب علم جامعہ احمدیہ تھے۔آپ والدین کے بے حد فرمانبردار اور جماعت احمد یہ بشیر آباد میں ہر دلعزیز تھے۔آپ میں یہ خوبی تھی کہ کسی کام کو عار نہ سمجھتے تھے۔آپ نے ۱۵ فروری ۱۹۷۱ء کو وفات پائی۔وفات کے وقت آپ کی عمر محض ۲۴ سال تھی۔77 مرز امحمد یعقوب صاحب وفات : ۲۶ فروری ۱۹۷۱ء مرزا محمد یعقوب صاحب حضرت مرزا محمد اشرف صاحب سابق محاسب و ناظم جائیداد صدر انجمن احمد یہ قادیان ساکن بلانی ضلع گجرات کے بیٹے تھے۔تحریک جدید کے اولین واقفین زندگی تھے۔آپ کو تحریک جدید کے مختلف شعبوں میں قریباً ۳۲ سال تک خدمات بجالانے کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ تحریک جدید کی پانچ ہزاری فوج کے بھی مجاہد تھے۔78