تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 192
تاریخ احمدیت۔جلد 27 192 ۱۹۷۱ء میں وفات پانے والے مخلصین جماعت رسول بی صاحبہ حیدر آباد دکن وفات: ۲۴ جنوری ۱۹۷۱ء سال 1971ء رسول بی صاحبہ، الحاج حضرت سیٹھ حسن صاحب امیر جماعت احمد یہ یاد گیر حیدر آباد دکن کی اہلیہ تھیں۔شیخ محی الدین صاحب ساکن چنتہ کنٹہ ضلع محبوب نگر دکن کی صاحبزادی، حضرت سیٹھ محمد غوث صاحب کی نسبتی بہن اور مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل یاد گیر کی خوشدامن۔ریاست حیدر آباد دکن کی نہایت مخلص اور نیک نمونہ خواتین میں سے تھیں۔بلا تفریق مذہب وملت مہمان نوازی آپ کا امتیاز ، شب بیداری اور سلسلہ احمدیہ کی تحریکات میں بشاشت سے حصہ لینا آپ کا شعار تھا۔۱۶ را کتوبر ۱۹۴۵ء کو اپنے واجب الاحترام شوہر کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حجاز مقدس تشریف لے گئیں۔حج کے بعد مدینہ طیبہ میں قیام فرمایا جہاں حضرت سیٹھ صاحب ۱۲ محرم ۱۳۶۵ھ بمطابق ۱۷ دسمبر ۱۹۴۵ء کو انتقال کر گئے اور جنت البقیع میں دفن کئے گئے۔آپ کو تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شمولیت کا شرف حاصل تھا۔73 محمودہ بیگم صاحبہ وفات : ۲۸،۲۷ جنوری ۱۹۷۱ء محمودہ بیگم صاحبہ حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی ( یکے از ۳۱۳ اصحاب ) کی بڑی صاحبزادی، حضرت میاں حبیب الرحمن صاحب ( یکے از ۱۳ ٫۳اصحاب ) کی بہو اور حضرت شیخ کظیم الرحمن صاحب کی اہلیہ تھیں۔مرکز سلسلہ عالیہ احمد یہ قادیان اور ربوہ میں ۵۰ سال سے زائد عرصہ رہائش پذیر ہیں۔آپ نے ۲۸،۲۷ جنوری ۱۹۷۱ء کی درمیانی شب وفات پائی۔سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث کے ارشاد کے مطابق محترم مولانا ابوالعطا ءصاحب نے نماز جنازہ پڑھائی۔74 فضل بیگم صاحبہ وفات : ۸ فروری ۱۹۷۱ ء 75