تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 191 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 191

تاریخ احمدیت۔جلد 27 191 سال 1971ء آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں غلام محمد صاحب آف قادیان کے صاحبزادے تھے۔آپ نے ۵/اکتوبر کی رات ۷۵ سال کی عمر میں وفات پائی۔آپ مخلص، غمگسار، نیک متقی ، شگفتہ مزاج اور بلند اخلاق انسان تھے۔آپ نے ہومیو پیتھک کا امتحان کافی مطالعہ اور محنت سے نمایاں حیثیت کے ساتھ پاس کیا تھا۔آپ کی قابلیت کی وجہ سے کافی مریض آپ کے پاس علاج کی غرض سے آتے تھے۔خدا تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ میں شفا رکھی تھی۔جماعتی کاموں میں غفلت اور ستی کو برا مناتے تھے۔عام طور پر کہا کرتے تھے کہ احمدیت خدا تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اس کی قدروہی کرتے ہیں جو اس کی حقیقت سے واقف ہیں۔تبلیغ کا بہت شوق تھا۔ایک دفعہ آپ نے اپنا ایک واقعہ سنایا کہ کافی عرصہ کی بات ہے میں صبح سویرے نماز کے بعد لاہور کے گرجوں میں عیسائیت کے متعلق لٹریچر تقسیم کرنے گھر سے روانہ ہو گیا۔ایک گرجا میں ایک پادری صاحب موجود تھے میں نے ان کو لٹریچر دیا اور آگے چل پڑا۔ابھی میں تھوڑی ہی دور پہنچا کہ اس نے وہ لٹریچر پھاڑ کر میری طرف پھینکا۔میں نے پھر دوبارہ نیا لٹریچر دیا اس نے پھر وہی حرکت کی۔میں نے تیسری دفعہ پھر نیا لٹریچر پیش کیا۔پھر اس نے رکھ لیا اور پڑھنے کا وعدہ کیا میں نے کہا یہ آپ کو پڑھنا چاہئیے۔اس میں غلط بات کوئی نہیں ہے۔اسی طرح اور کئی واقعات ہیں جن سے ان کے تبلیغی شوق کا پتہ لگتا ہے۔آپ نے تین بیٹے اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑیں۔71 اولاد: حمید اللہ صاحب کلیم اللہ صاحب سمیع اللہ صاحب۔امتہ اللہ بیگم صاحبہ زوجہ فضل دین صاحب آف لاہور۔امتہ اللطیف صاحبہ زوجہ حمید احد ڈوگر صاحب آف لاہور حضرت چوہدری شرف الدین صاحب وفات: ۳۰ نومبر ۱۹۷۱ء ولادت: تقریباً ۱۸۸۱ء بیعت : ۱۹۰۷ء حضرت چوہدری شرف الدین صاحب نے ۱۹۰۷ء میں تحریری طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی سعادت حاصل کی۔آپ ایک متقی ، پرہیز گار اور مخلص خادم سلسلہ تھے۔آپ کی رہائش چاہ احمدیاں والا ضلع ملتان میں تھی۔آپ کی دینی مساعی سے اللہ تعالیٰ نے جلد ہی اس علاقہ میں احمدیت کو ترقی دی۔آپ نے ۳۰ نومبر ۱۹۷۱ء کو عمر ۹۰ سال وفات پائی۔72