تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 190 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 190

تاریخ احمدیت۔جلد 27 190 سال 1971ء کو؟ میں نے جواب دیا کہ چوہدری غلام محمد صاحب کو جس کی دو وجوہات ہیں۔حضرت چوہدری غلام محمد صاحب نے میرے والد صاحب سے ایک سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت ۱۹۰۴ء میں کی اور میرے والد صاحب نے ۱۹۰۵ء میں۔دوسرے چوہدری غلام محمد صاحب ضلع سیالکوٹ کی ۱/۴ حصہ جماعتوں کے امیر ہیں اور والد صاحب سیکرٹری۔میرا جواب سن کر حضرت صاحبزادہ صاحب خوش ہوئے اور مجھے وہ مرغابی دے کر حضرت چوہدری غلام محمد صاحب کے گھر دینے کی ہدایت کی جس کی میں نے تعمیل کی۔میں اپنے والد صاحب کو فضل عمر ہسپتال علاج کے لئے ۱۹۷۱ء میں ربوہ لے آیا۔اس بیماری کے دوران ایک دن مجھے فرمایا کہ میں خلیفہ المسیح الثالث سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔میں آپ کو گھوڑی پر سوار کرا کر اور گھوڑی کو آہستہ آہستہ چلا کر دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں لے گیا۔جب والد صاحب مشکل سے سیڑھیوں کے اوپر چڑھ کر حضور انور کے پاس اوپر کے کمرہ میں پہنچے تو حضور نے دریافت فرمایا آپ اس کمزوری کی حالت میں یہاں کیسے پہنچے ؟ تو والد صاحب نے جواب دیا کہ محمد الحق اپنی گھوڑی پر آہستہ آہستہ لے آیا ہے اس پر حضور نے مجھے بھی بلا لیا اور والد صاحب سے بہت ہمدردی کا اظہار کیا اور ہومیو پیتھی کی کچھ ادویات بھی عطا فرما ئیں۔اس کے قریباً ایک مہینہ بعد والد صاحب نے گاؤں واپس جانے کا ارادہ کیا اور مجھے فرمایا کہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔زندگی کا اب کوئی اعتبار نہیں۔میں پہلے کی طرح آپ کو حضور کے دفتر لے گیا۔جب حضور نے ملاقاتیوں میں آپ کا نام پڑھا تو آپ اوپر کے کمرہ سے نیچے تشریف لے آئے اور فرمایا کہ گزشتہ ملاقات کے وقت میں نے آپ کو کمزوری کی حالت میں دیکھا تھا۔اس لئے اب میں نیچے آ گیا ہوں تا کہ آپ کو اوپر آنے کی تکلیف گوارا نہ کرنی پڑے۔68 چوہدری صاحب تحریک جدید کی پانچ ہزاری فوج کے مجاہدین میں سے تھے۔69 اولاد : عائشہ بی بی صاحبہ۔چوہدری محمد اسحاق صاحب سابق مجاہد چین۔حفیظہ بیگم صاحبہ۔عثمان غنی صاحب۔چوہدری بشیر احمد صاحب 70 حضرت ڈاکٹر بابو فقیر اللہ صاحب ولادت : ۱۸۹۸ء بیعت : ۱۹۰۲ء وفات : ۵/اکتوبر ۱۹۷۱ء