تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 150
تاریخ احمدیت۔جلد 27 150 سال 1971ء ۳۵ افراد تک پہنچتی ہے آپ نے ہمیشہ دوسروں کا خیال رکھا۔ہر ایک کی بے لوث مدد کی اور اپنی عملی زندگی سے اخوت انسانی کا سبق دیا۔“ 22 حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے حضرت ڈاکٹر شیخ احمد الدین صاحب کی وفات پر آپ کے صاحبزادہ شیخ ناصر احمد صاحب سے ان الفاظ میں تعزیت کی : " آپ کے والد محترم کی وفات سے مجھے بہت صدمہ پہنچا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہیں۔اسی میں بہتری ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سے کو صبر جمیل کی توفیق دے اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔آمین“ 23 اولاد : شیخ ناصر احمد صاحب مرحوم سابق مجاہد سوئٹزرلینڈ۔شیخ منصور احمد صاحب حال مقیم لندن۔شیخ نصیر احمد صاحب مرحوم شیخ رشید احمد صاحب حال مقیم ناروے۔شیخ مبشر احمد صاحب مرحوم ( اسلام آباد ) - صالح بیگم صاحبہ زوجہ شیخ محمود احمد صاحب کراچی۔ناصرہ بیگم صاحبہ زوجہ مشتاق احمد صاحب مرحوم ( کینیڈا)۔صادقہ بیگم صاحبہ زوجہ محمود احمد صاحب کراچی۔آمنہ بیگم صاحبہ زوجہ شیخ رشید احمد صاحب آف لندن۔24 حضرت مرز امحمد حسین صاحب ” چٹھی مسیح ، ساکن تر گڑی ضلع گوجرانوالہ ولادت : ۱۸۸۱ ء اندازاً بیعت وزیارت : ۱۹۰۲ء وفات : ۵ مئی ۱۹۷۱ء 25 آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور مشہور پنجابی شاعر حضرت مولوی مرزا محمد اسمعیل صاحب مصنف ” چٹھی مسیح کے فرزند تھے۔آپ کی خودنوشت روایت میں ہے کہ:۔” میرے پاس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خط جو والد صاحب کے نام تھا اس خط کی نقل درج ہے۔جواب لکھ دیں کہ تو بہ استغفار عمدہ چیز ہے مگر ان لوگوں کی خوابوں کا ہرگز اعتماد نہ کریں کیونکہ یہ لوگ تقویٰ سے بعید ہیں اور شیطان کے مس سے خالی نہیں۔ابھی تک تو میں تمہارے درمیان زندہ ہوں اورصد بانشان ابھی ظاہر ہورہے ہیں۔چاہیے کہ ایک ماہ کے بعد میری کتاب حقیقۃ الوحی منگوا کر دیکھو کہ اس وقت تک وہ انشاء اللہ چھپ جائے گی۔جس شخص کو تزکیہ نفس نہیں وہ جس قدر شیطان کے قریب ہے اس قدر خدا کے قریب نہیں ہے۔والسلام۔۱۹۰۲ء کا خط ہے۔دومسائل بھی درج ہیں۔دوسری جماعت بھی جائز ہے۔قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے۔دونوں مسائل اسی خط پر حضرت مفتی صاحب کے ہاتھ کے لکھے ہوئے ہیں۔