تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 82 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 82

تاریخ احمدیت۔جلد 26 82 سال 1970ء گئے۔درباریوں میں سے بعض بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور الحمراء میں داخل نہ ہونے کی وجہ دریافت کی۔بادشاہ نے فرمایا کہ جب میں محل کے دروازہ پر پہنچا اور میں نے وسعت ، خوبصورتی ، اعلیٰ طرز تعمیر اور دلکش باغات کی ایک جھلک دروازہ میں سے دیکھی تو میرے دل میں ایک لحظہ کے لئے اپنی بڑائی اور عظمت کا خیال پیدا ہو گیا۔اس خیال کے ساتھ ہی دوسرا خیال یہ آیا کہ اے عبدالرحمن اپنی بڑائی کا یہ اظہار تو شرک ہے۔اس پر میرا دل دہل گیا اور میں محل کو دیکھے بغیر واپس چلا آیا۔اب میں صرف اس صورت میں ہی محل میں جاؤں گا کہ اس میں جگہ جگہ اللہ تعالیٰ کے غالب ہونے کا اظہار ہو۔تا کہ غرور و تکبر میرے ذہن میں داخل نہ ہو سکے اور جب بھی میرے دل میں غرور و تکبر کے خیالات پیدا ہوں میری نظر اللہ تعالیٰ کے غلبہ پر مشتمل الفاظ پر پڑ جایا کرے تاکہ میں تو بہ واستغفار کرسکوں۔چنانچہ تمام محل میں جگہ جگہ لا غَالِبَ إِلَّا اللہ کا کلمہ خوبصورتی سے کندہ کرا دیا گیا۔تب جا کر بادشاہ اس میں رہائش پذیر ہوا۔الحمراء کی خوبصورتی اور فن تعمیر پر اتنا کچھ لکھا جا چکا کہ دنیا میں شاید ہی کسی عمارت کے متعلق اتنا لکھا گیا ہو۔محل کا ہر حصہ قابل دید ہے لیکن Court of the Lions تو مسلمانوں کے ذوق حسن کا نادر نمونہ ہے۔الحمراء کی سیر اگلے دن صبح حضور الحمراء کی سیر کو تشریف لے گئے محل کی دیواروں پر منقش آیات قرآنی اور دیگر عربی کلمات کو مکرم چوہدری محمد علی صاحب نے بڑی محنت کے ساتھ نوٹ کیا۔حضور نے محل کی متعدد تصاویر بھی اتاریں۔غرناطہ میں حضور کا قیام دو دن کے لئے تھا۔ایک صبح حضور نے فرمایا کہ رات کو بڑی رقت کے ساتھ سپین میں اسلام کے دوبارہ عروج کے لئے دعائیں کرنے کا موقع ملا۔تو صبح کے وقت مندرجہ ذیل کلمات الہام ہوئے۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا ترجمہ: اور جو اللہ پر توکل کرے تو وہ اس کے لئے کافی ہے۔یقینا اللہ اپنے فیصلہ کو مکمل کر کے رہتا ہے۔اللہ نے ہر چیز کا ایک منصوبہ بنا رکھا ہے۔