تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 74
تاریخ احمدیت۔جلد 26 74 سال 1970ء انداز سے استقبال کیا کہ بعض کے چہروں پر تو گھٹی گھٹی رازدارانہ مسکراہٹ تھی اور بعض کے چہروں پر کھسیانی ہنسی اور بعض مروّت کے طور پر مسکرا رہے تھے۔کیا عجب کہ ایک پیشگوئی کرنے والا ایک نہ ایک دن پیشگوئی کے پورا ہونے پر ان سب کو چونکا کر رکھ دے اور یہ سب ورطہ حیرت میں پڑے بغیر نہ رہیں۔نصرت جہاں ریز روفنڈ کی آسمانی سکیم کا پُر شوکت اعلان ۲۲ مئی کا خطبہ جمعہ سلسلہ احمدیہ کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس میں حضور نے نصرت جہاں ریزرو فنڈ کی آسمانی سکیم کا اعلان فرمایا اور احباب جماعت کے سامنے پہلی بار یہ انکشاف فرمایا کہ گیمبیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے یہ اشارہ ہوا ہے کہ اُس کا منشا مبارک ہے کہ علاوہ دوسری سکیم کے ) جماعت احمد یہ مغربی افریقہ میں کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ ہسپتالوں اور سکولوں کے لئے خرچ کرنے کا انتظام کرے اور میں اپنے بھائیوں سے یہ خواہش رکھتا ہوں کہ انگلستان کے احمدیوں میں سے دوسو احمدی ایسے آگے بڑھیں جو فی کس دو سو پونڈ اس مد میں دیں۔نیز فرمایا کہ مجھے پاکستان کے کم از کم دوسو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے جو پانچ ہزار روپے فی کس دیں جس میں سے ہر وعدہ کنندہ دو ہزار روپے فوری طور پر ادا کر دے۔نیز فرمایا کہ اس سے کم دینے والے علی الترتیب صف دوم، صف سوم میں شمار ہوں گے۔پھر فرمایا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ مال کیسے آئے گا مال تو انشاء اللہ ضرور آئے گا کیونکہ خدا کہتا ہے خرچ کرو۔دورانِ خطبہ حضور نے انگلستان میں مقیم احمدی ڈاکٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔”دیکھو مجھے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے تم اخلاص سے اور محبت سے اور ہمدردی سے میری آواز پر لبیک کہو۔ڈاکٹر تو ویسے انشاء اللہ مجھے ضرور ملنے ہیں لیکن تم رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرو اگر خود نہیں کرو گے تو میں تمہیں حکم دوں گا اور میرا حکم تمہیں بہر حال ماننا پڑے گا کیونکہ حکم عدولی تو وہی کرے گا جو احمدیت کو چھوڑنے کے لئے تیار ہوگا اور جو احمدیت سے نکل جائے اس کی نہ مجھے ضرورت ہے نہ میرے اللہ کو۔حضور کے اس جلالی خطبہ کا ایسا حیرت انگیز اثر ہوا کہ ایثار پیشہ احمدی ڈاکٹروں نے نہایت خوشی اور