تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 73
تاریخ احمدیت۔جلد 26 73 سال 1970ء 1970 Homeland Citizenship Act of ۲۷ / اپریل ۱۹۹۴ء کو منسوخ کر دیا گیا اور الیکشن کے بعد نیلسن منڈیلا ملک کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے جنہوں نے سفید فام باشندوں کو بھی مساویانہ حقوق دیے۔) خلیفہ مسیح نے پہلے سے کہیں بڑھ کر سقراط کے سے لب و لہجے میں برطانیہ کے نو جوانوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔اس ملک کے نوجوان انسانوں کی سی زندگی بسر نہیں کر رہے ہیں۔میرے نزدیک ان کی زندگی بہائم کی سی زندگی ہے۔ہوسکتا ہے کہ ایسا سمجھنے میں میں غلطی پر ہوں۔لیکن میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے ایسا سمجھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں انہیں گیا گزرا اور قابل نفرین سمجھتا ہوں۔مجھے اُن سے ہمدردی ہے کیونکہ وہ اس قسم کی زندگی گزارنے کی وجہ سے سراسر خسارے میں ہیں۔انہیں بحیثیت انسان خود نگری اور خود شناسی کے وصف سے متصف ہونا چاہیے۔آپ نے قرآن سے استنباط کرتے ہوئے ایک پیشگوئی بھی فرمائی اور وہ یہ کہ :۔آئندہ تئیس (۲۳) سال کے اندر اندر دنیا میں ایک انقلاب رونما ہو گا جس کے نتیجہ میں یہ دنیا بالکل بدل جائے گی۔اس وقت یہ دنیا انسان کے لئے پہلے کی نیز فرمایا کہ پھر فرمایا کہ نسبت بہت بہتر مستقر ہوگی۔“ اگر دنیا نے خدا کی طرف رجوع نہ کیا اور وہ اس کی طرف نہ لوٹی تو دنیا میں ایک عظیم تباہی آئے گی اور ہر کوئی صفحہ ہستی سے نابود ہو جائے گا۔دو نسلی امتیاز اور تمام دوسرے مسائل کا ایک ہی علاج ہے اور وہ یہ کہ اسلامی تعلیم اور اسلامی اصولوں کے مطابق دلوں کی تبدیلی“۔آپ کی پیشگوئی ، آپ کے محبت و امن کے پیغام اور آپ کی خندہ پیشانی کا نتیجہ وہی ہوا جو فی زمانہ بالعموم ایسی صاف اور سیدھی باتوں کا ہوا کرتا ہے۔اخبار نویسوں نے آپ کی ان باتوں کا کچھ اس