تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 63 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 63

تاریخ احمدیت۔جلد 26 63 سال 1970ء سیکنڈری سکول فری ٹاؤن کا معاینہ اور عشائیہ میں شرکت ے مئی کو حضور نے احمد یہ سیکنڈری سکول فری ٹاؤن کا معاینہ فرمایا اور بچوں سے محبت و شفقت سے لبریز خطاب فرمایا۔حضور نے نہایت سادہ اور دلنشیں انداز میں اس حقیقت کو بیان فرمایا کہ صیح معنوں میں شرف انسانی کا قیام صرف اسلام نے فرمایا ہے۔اس سلسلہ میں حضور نے اسلامی مساوات کی بھی وضاحت فرمائی اور اہلِ افریقہ کو یہ نوید سنائی کہ وہ وقت آنے والا ہے جب آپ کو عزت کے ساتھ برابری کے مقام پر فائز کیا جائے گا۔حضور کے خطاب سے قبل سکول کے پرنسپل محمد نذیر احمد صاحب نے استقبالیہ ایڈریس پڑھا۔اس موقع پر فائنل ائیر کے چھپیں طلباء نے حضور کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔شام کو حضور نے سرکاری عشائیہ میں شرکت فرمائی جس کا اہتمام قائم مقام گورنر جنرل صاحب نے حضور کے اعزاز میں کیا تھا۔مسجد نذیر احمد علی کا افتتاح مئی کو حضور نے فری ٹاؤن کے مضافات میں کیسٹر نامی مقام پر ایک نئی مسجد کا افتتاح فرمایا۔اس مسجد کا نام حضور نے احمدیت کے جانباز مجاہد حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب مرحوم کے نام پر مسجد نذیر احمد علی رکھا۔مسجد کے افتتاح اور دعا کے بعد حضور نے بصیرت افروز خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس کا ترجمہ کریول (Creole) اور منی زبانوں میں ساتھ ساتھ کیا گیا۔حضور انور نے خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نشان سمجھتا ہوں۔آپ اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فرمایا: I SHALL GIVE YOU A LARGE PARTY OF ISLAM میں تجھے مسلمانوں کا بہت بڑا گر وہ عطا کروں گا۔آپ نے مزید فرمایا کہ ہمارے قادر و توانا خدا نے یہ جماعت ایک خاص مقصد کے لئے قائم فرمائی ہے اور سیدنا حضرت مہدی علیہ السلام کو ایک خاص مقصد کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔وہ مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان مضبوط ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا عرفان حاصل ہو۔اس کے بعد حضور نے مساجد کے فلسفہ و حکمت پر روشنی ڈالی اور تفصیل سے اس حقیقت کو واضح