تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 59
تاریخ احمدیت۔جلد 26 59 سال 1970ء نصرت سیکنڈری سکول اور مسجد کا سنگ بنیاد مئی کی شام کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مضافات باتھرسٹ میں’بونکا گنڈا کے مقام پر مسجد اور احمد یہ سیکنڈری سکول کی بنیاد رکھی۔حضور نے سکول کی بنیا د ر کھنے سے قبل سائیٹ پلین بھی ملاحظہ فرمایا۔اجتماعی دعا کے بعد حضور نے فرمایا کہ اس سکول کی عمارت کی تعمیل پر جیسا کہ مجھے بتایا گیا ہے اٹھارہ ماہ لگیں گے۔اگر اٹھارہ مہینے میں آپ سکول بنالیں تو اس کا افتتاح اور ایک اور سکول کا سنگِ بنیا دایک ہی وقت میں رکھا جائے گا۔اور اگر میں زندہ رہا تو اس دوسرے سکول کا افتتاح میں کروں گا۔انشاء اللہ تعالی۔رات کو اٹلانٹک ہوٹل میں جماعت کی طرف سے عشائیہ میں حضور نے شرکت فرمائی۔68 ہم مئی کی صبح کو سیر کے لئے تشریف لے گئے۔شام کو مقامی پریذیڈنٹ صاحب جماعت احمدیہ کے مکان پر چائے نوش فرمائی۔مغرب کے بعد وزیر تعلیم وصحت کے ساتھ ملاقات کی اور رات کا کھانا کھایا۔ہ مئی کو حضور باتھرسٹ سے سیرالیون روانہ ہو گئے۔احباب جماعت نے پر خلوص طریق سے حضور کو الوداع کہا۔ائیر پورٹ پر الوداع کہنے والوں میں وزیر اعظم صاحب کی طرف سے نائب وزیر دفاع بھی موجود تھے۔سیرالیون میں تشریف آوری اور شاندار استقبال جس وقت حضور کا جہاز لنگی ائیر پورٹ (سیرالیون) پہنچا تو مقامی احمدی احباب ائیر پورٹ کی چھت پر بے تابانہ رنگ میں ہاتھ ، رومال اور کپڑے ہلا ہلا کر حضور کا خیر مقدم کر رہے تھے۔حضور کا قافلہ ائیر پورٹ سے روانہ ہوا تو فضا نعروں سے گونج اٹھی۔جگہ جگہ عربی زبان میں منظوم دعائیہ اور استقبالیہ ترانے گائے جارہے تھے۔احمد یہ سکولوں کے طلباء اپنی اپنی وردیوں میں ملبوس خوش الحانی سے پڑھ رہے تھے۔اهلاً و سهلاً و مــــــرحبــــــاً بارک خليفتنا خليفة المسيح