تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 58 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 58

تاریخ احمدیت۔جلد 26 58 سال 1970ء (exploit) کرنے کے لئے نہیں آئے۔گیمبیا کا مشن ایک نیا مشن ہے۔پھر بھی یہاں کافی بڑی جماعت ہے۔ہمیں یقین ہے کہ چند سال تک بہت لوگ احمدی ہو جائیں گے۔حضور خبر رساں ایجنسی کو انٹر ویو دینے کے بعد الحاج سنگھاٹے صاحب کی کوٹھی پر تشریف لے گئے۔65 66 گیمبیا کے صدر سے ملاقات اور تقریب عشائیہ ۲ مئی کو حضور نے صدرمملکت سر داؤ د اخیرا با جاوارا سے ملاقات فرمائی۔حضور نے انہیں انگریزی ترجمہ مع تفسیر دیا جسے انہوں نے پورے احترام سے قبول کرنے کی سعادت پائی۔شام کو دعوت استقبالیہ میں شرکت فرمائی جو حضور کے اعزاز میں سرایف ایم سنگھاٹے صاحب نے دیا تھا۔اس موقع پر متعدد وزرائے مملکت ممبران پارلیمنٹ ، چرچ کے اعلیٰ نمائندے اور غیر ملکی سفراء موجود تھے۔دعوت کے بعد حضور نے مقامی احباب کی ایک میٹنگ میں شرکت فرمائی۔احباب جماعت گیمبیا سے خطاب مئی کو صبح ساڑھے دس بجے کے قریب حضور انور نے گیمبیا گورنمنٹ سیکنڈری سکول میں جماعت کے احباب اور بہنوں سے ایک نہایت روح پرور اور ولولہ انگیز خطاب فرمایا۔حضور کا خطاب انگریزی زبان میں تھا۔ساتھ ساتھ وولف اور میڈینگا زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔خطاب کے بعد حضور نے دعا فرمائی اور سب احباب کو مصافحہ کا شرف بخشا۔مستورات سے حضرت سیدہ بیگم صاحبہ نے ملاقات فرمائی۔حضور نے فرمایا کہ حضرت مہدی علیہ السلام کا دعوی ہے کہ آپ امت مسلمہ میں اس زمانے کا نور ہیں۔نور محمدی ﷺ کے روشن عکس ہونے کی وجہ سے آپ اس زمانے کے لئے مشعلِ صلى الله ہدایت ہیں۔ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ محمد رسول اللہ یہ سب سے بڑے انسان، سب سے بڑے استاد اور سب سے بڑے محسنِ انسانیت ہیں۔قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله۔یہ کتنا عظیم اعلان ہے۔محمد رسول اللہ ہے تو کہتے ہیں کہ تمام انسان برابر ہیں لیکن دنیا میں ایسے انسان بھی موجود ہیں جو دوسرے انسانوں سے حقارت اور نفرت سے پیش آتے ہیں۔اس برابری کی سطح سے ہر انسان کے لئے راستہ کھلا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق اونچا اڑ سکے۔حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعے ہمیں یہ یقین دلایا گیا ہے کہ ہم اسلام کی آخری فتح کا دن دیکھنے والے ہیں۔67