تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 55 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 55

تاریخ احمدیت۔جلد 26 55 سال 1970ء اکرم ﷺ کے اس عظیم روحانی فرزند سے جو وعدہ کیا ہے اس کے پورا ہونے کے آثار ہمیں نظر آنے لگ گئے ہیں۔اگلے بیس پچیس سال اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور کامیابی کے لئے بڑے اہم ہیں۔مشرکوں، بد مذہبوں، مخالفوں نے حضور کی آواز کو جو ایک تنہا آواز تھی دبانے کے لئے ساری طاقت ایک جگہ جمع کر دی۔اس کی ساری کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔اسلام کا حسین چہرہ ساری دنیا میں اب ہمیں نظر آرہا ہے۔ہر نیا دن جو احمدیت پر طلوع ہوتا ہے احمدیت کو پہلے دن کی نسبت زیادہ طاقت ور پاتا ہے۔اشتراکیت نے دعوی کیا تھا کہ وہ دنیا سے اسلام کو مٹا دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کشفی نظارہ دکھایا کہ روس میں کثرت سے اسلام پھیل جائے گا۔ساری دنیا میں جہاں لوگ اللہ تعالیٰ کو بھول گئے تھے اور دہر یہ بن گئے تھے احمدیت انہیں کھینچ کھینچ کر واپس لا رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر رہی ہے۔عربک سکول کے بچوں کی دعوت ۲۹ شہادت کی صبح کو حضور نے احمد یہ عربک سکول کے بچوں کی دعوت کی۔بچوں کی تعداد ۴۸ تھی۔بچوں اور بچیوں نے اهلاً و سهلاً و مرحباً يا امیر المؤمنین “ بیک آواز خوش الحانی سے بار بار پڑھا۔پھر طلع البدر علینا “ قصیدہ سنایا اور قرآن کریم کی سورتیں خوش الحانی سے تلاوت کیں۔حضور نے بچوں کے ساتھ فوٹوز بھی کھنچوائے۔جس وقت حضور بچوں کو رخصت فرمانے لگے تو پھر سب نے مل کر فرانسیسی زبان میں اللہ تعالیٰ کی حمد خوش الحانی سے پڑھی۔حضور نے فرمایا ریکارڈ کر لی جائے۔دو پہر کے وقت لائبیریا کو روانگی کا پروگرام تھا۔چنانچہ حضور فضائی متعقر پر تشریف لے گئے۔جہاں مکرم قریشی محمد افضل صاحب کی معیت میں احباب جماعت اپنے پیارے امام کو الوداع کہنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔حضور آئیوری کوسٹ کو دوروز تک اپنے وجو د باجود سے فیضیاب کرنے کے بعد احباب کی دعاؤں کے درمیان لائبیریا کے لئے روانہ ہوئے۔لائبیریا میں ورود مسعود حضور کا جہاز ایک گھنٹہ پانچ منٹ کی پرواز کے بعد لائبیریا کے ائیر پورٹ پر رکا۔احباب جماعت کے علاوہ صدر مملکت کا ذاتی نمائندہ بھی کار لے کر حاضر تھا۔مسلم گورنر ناناں کمار اور ان کے