تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 20 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 20

تاریخ احمدیت۔جلد 26 20 سال 1970ء بروز اتوار بتاریخ ۸ مارچ ۱۹۷۰ء قریباً ساڑھے چار بجے شام جامعہ نصرت میں تشریف لائے۔اس مبارک موقع پر دعا میں شمولیت کی خاطر مندرجہ ذیل احباب بھی مدعو تھے۔پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب پر نسل تعلیم الاسلام کالج و ناظر تعلیم صدر انجمن احمدیہ، صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید، سید داؤد احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ، سید محمود احمد صاحب ناصر پروفیسر جامعہ احمدیہ، چوہدری فضل احمد صاحب نائب نا ظر تعلیم صدر انجمن احمدیہ، چوہدری محمدتقی صاحب، ڈاکٹر سلطان محمود شاہد صاحب پر و فیسر تعلیم الاسلام کالج۔ان احباب کے علاوہ الگ پردہ میں حرم محترم سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث ، حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ، حضرت سیدہ ام متین صاحبہ اور جملہ ممبران سٹاف جامعہ نصرت بھی موجود تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تشریف آوری پر تمام موجود احباب نے حضور کا استقبال کیا اور پھر حضور نذیر احمد صاحب افسر تعمیرات صدرانجمن احمدیہ کے ساتھ جامعہ نصرت کی مسجد کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے گئے۔یہ مسجد ہوٹل کے جنوب مغربی کونے میں تعمیر کی جارہی ہے۔حضور نے مسجد کے مسقف حصہ کی مغربی دیوار کے دائیں کونے میں دعائیں پڑھتے ہوئے تین اینٹیں رکھیں۔مسجد کے قبلہ کے صحیح رخ کے بارے میں استفسار کیا اور اس کی برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے دعا کی۔بعد ازاں حضور نے ڈسپنسری کی عمارت کا معاینہ فرمایا اور پھر سائنس بلاک کا سنگ بنیا در کھنے کے لئے تشریف لے گئے۔یہ بلاک جامعہ نصرت کی بڑی عمارت اور بارہ دری کے درمیانی پلاٹ میں تعمیر ہو رہا ہے اس بلاک پر انداز اسوالاکھ روپے خرچ ہوں گے جس کا آدھا حصہ اراکین لجنہ اماءاللہ جمع کر رہی ہیں۔سائنس بلاک کیمسٹری، فزکس اور بیالوجی کی لیبارٹریز، بیالوجی میوزیم ، دو لیکچر روم، تین پروفیسر ز روم، تین سٹورز ، بیلنس روم اور ڈارک روم پر مشتمل ہے۔حضور نے اس بلاک کے شمال مشرقی حصہ کے دائیں کونے پر دعائیں پڑھتے ہوئے تین اینٹیں رکھیں اور پھر ایک اینٹ محترم قاضی محمد اسلم صاحب نے رکھی۔بعدہ حضور نے اس بلاک کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کی۔دعا کے بعد جامعہ نصرت کی طرف سے حضور اور دیگر مہمانوں کی خدمت میں چائے پیش کی گئی اور تقریباً چھ بجے یہ مبارک تقریب اختتام پذیر ہوئی۔