تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 19 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 19

تاریخ احمدیت۔جلد 26 19 سال 1970ء بی اے واقف زندگی نے حج بدل کیا۔۱۹۶۸ء میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے رسالہ مصباح کی توسیع اشاعت کے سلسلہ میں ایک دس سالہ تحریک کا آغاز کیا گیا جس میں آپ نے بھی نمایاں حصہ لیا۔آپ بہت تقوی شعار، باوقار اور سلسلہ کے ساتھ خاص اخلاص رکھنے والی بہت دردمند خاتون تھیں۔آپ کے جملہ اوصاف حمیدہ میں سے غرباء پروری کا وصف خاص طور پر نمایاں تھا۔آپ نے بہت سے غرباء کی پرورش کی اور علی الخصوص اپنے خادموں کے ساتھ ہمیشہ ہی خاص محبت و شفقت کا مثالی سلوک روا رکھا۔اور آپ نظام الوصیت میں شامل ہونے کے علاوہ تحریک جدید کی پانچ ہزاری روحانی فوج میں بھی شامل تھیں۔ربوہ میں عید الاضحیٰ کی مبارک تقریب مورخہ ۱۰ ذوالحجہ بمطابق ۱۷ فروری ۱۹۷۰ء کو ربوہ میں عیدالاضحی کی مقدس و بابرکت تقریب اسلامی شعار کے مطابق منائی گئی۔حضور انور نے باوجود کسی قدر ضعف کے پونے نو بجے صبح مسجد مبارک میں تشریف لا کر نماز عید پڑھائی اور عیدالاضحی کے بنیادی سبق پر ایک مختصر مگر جامع اور پر معارف خطبہ ارشاد فرمایا۔حضور نے فرمایا کہ یہ عید ہمیں ایک بنیادی سبق دیتی ہے۔وہ سبق اسلام کی روح سے تعلق رکھتا ہے اور اسلام کی روح یہ ہے کہ انسان اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کیلئے ہر دم تیار ہے۔بالفاظ دیگر وہ اپنے اوپر ایک قسم کی موت وارد کر کے نئی زندگی اپنے رب سے حاصل کرے۔آخر میں حضور نے دعا کرائی جس میں جملہ احباب شریک ہوئے۔نماز عید میں اہل ربوہ کے علاوہ احمدنگر، سرگودہا، لائل پور اور لاہور کے احباب بھی کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا انتخاب بطور صدر عالمی عدالت 19 مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کو مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۷۰ء کو بین الاقوامی عدالت کا صدر اور لبنان کے محترم جناب فواد آمون کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔انتخاب متفقہ طور پر عمل میں آیا۔محترم چوہدری صاحب کو پیرو کے جوزے ایل بستا مانتے کی جگہ نیا صدر منتخب کیا گیا۔20 جامعہ نصرت کی مسجد اور سائنس بلاک کا سنگ بنیاد جامعہ نصرت کی مسجد اور سائنس بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے حضرت خلیفہ امبیع الثالث