تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 279 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 279

تاریخ احمدیت۔جلد 26 حضرت مرز اصالح علی صاحب 279 سال 1970ء ولادت: ۱۸۹۷ء پیدائشی احمدی وفات: ۱۰ مارچ ۱۹۷۰ء آپ حضرت مرزا صفدر علی بیگ صاحب (مالیر کوٹلہ ) کے صاحبزادے تھے جن کا نام ۱۸۹۲ء کے تاریخی جلسہ سالانہ کی فہرست میں نمبر ۳۰۵ کے تحت آئینہ کمالات اسلام کے ضمیمہ صفحہ ۱۶ پر درج ہے۔نیز آپ کو خود بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں شمولیت کا شرف حاصل تھا۔آپ کا جنازہ آپ کے فرزندان ۱۱ مارچ ۱۹۷۰ء کی شام کو کراچی سے ربوہ لائے۔سیدنا حضرت خلیفہ ایح الثالث کے ارشاد کی تعمیل میں مولانا ابوالعطاء صاحب نے مغرب کے بعد نماز جنازہ پڑھائی جس میں کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی۔بعد میں بہشتی مقبرہ ربوہ قطعہ صحابہ میں تدفین عمل میں آئی۔قبر تیار ہونے پر محترم مولانا ابوالعطاء صاحب نے دعا کرائی۔اولاد خورشید عطا صاحبہ اہلیہ مرزا عبدالحق صاحب کراچی، مرزا صادق علی صاحب، مرزا لیاقت علی صاحب، مرزا ارشاد علی صاحب، مرزا سعید احمد صاحب، مرزا ہارون علی صاحب۔حضرت عالم بی بی صاحبہ ولادت : ۱۸۸۵ء بیعت : ۱۹۰۷ء وفات: یکم مئی ۱۹۷۰ء حضرت عالم بی بی صاحبہ اہلیہ حضرت شیخ نیاز محمد صاحب بڑی ملنسار نہایت نیک دل خاتون تھیں۔غریب پروری آپ کی طبیعت کا خاصہ تھا۔اکثر صدقہ وخیرات کرتی رہتی تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند اور تہجد گزار تھیں۔مرحومہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے نشانوں میں سے ایک نشان تھیں۔مرحومہ کے خسر میاں محمد بخش صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ڈپٹی انسپکٹر پولیس بٹالہ تھے۔پنڈت لیکھرام کے مقدمہ کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کی تلاشی لی گئی تو میاں محمد بخش صاحب اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر حضور نے فرمایا ”میاں صاحب! آپ تو اس طرح مخالفت کرتے ہیں مگر آپ کی اولا د میرے حلقہ بگوشوں میں داخل ہو جائے گی۔“ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ میاں محمد بخش صاحب کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے حضرت میاں نیاز محمد خاں صاحب ۱۹۰۷ء میں قادیان آئے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہو گئے۔عالم بی بی صاحبہ حضرت میاں