تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 248 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 248

تاریخ احمدیت۔جلد 26 248 سال 1970ء مگر عجیب و غریب تجزیہ کیا کہ :۔۲۳ سال میں پہلے عام انتخابات کے دسمبر ۱۹۷۰ء کو ہو گئے اور ان کے خلاف توقع نتائج پر جیتنے اور ہارنے والے دونوں حیرانی کا شکار ہیں نہ جیتنے والوں کو یہ توقع تھی کہ وہ یوں جیتیں گے اور نہ ہارنے والوں کو یہ توقع تھی کہ وہ اس طرح ہاریں گے دونوں کے نزدیک یہ ایک ایسا حادثہ ہے جس کی توجیہہ مختلف انداز میں کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔یہ بات جو بلا خوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ ۲۳ سال تک بحران میں مبتلا قوم کے پہلے انتخابات میں دونوں بازوؤں میں در حقیقت دو منظم ترین اقلیتوں نے انتخاب جیتا ہے۔مغربی حصے میں قادیانی اقلیت نے اور مشرقی حصے میں ہندو اقلیت نے۔اور دونوں بازوؤں میں ان کا رول یکساں رہا ہے۔یہ دونوں اقلیتیں ان انتخابات میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شریک ہوئیں اور اپنے وسیع ذرائع اور وسائل، اپنی پختہ منصوبہ بندی اور اپنی انتھک محنت سے منتشر اسلام پسند جماعتوں کو فرداً فردا شکست دینے میں کامیاب ہوئیں مسلمانوں کی ان مخصوص طرز کی جماعتوں کے ذریعہ انہوں نے اپنے کام کے بے شمار آدمی اسمبلیوں میں پہنچالئے ہیں۔مغربی حصے میں ۲۲ لاکھ سے زائد قادیانی اقلیت اپنے سارے وسائل کے ساتھ پیپلز پارٹی کی رضا کار تنظیم بن گئی اور اس اقلیت نے جس جانفشانی، محنت، ایثار و قربانی والہانہ انہاک، سازش، جوڑ توڑ اور شرافت و اخلاق کے ہر معیار کو پھاند کر پیپلز پارٹی کے لئے کام کیا اس پر مغربی حصے کا ہر شہری چشم دید گواہ ہے۔185 ملکی انتخابات اور اس کے نتائج پر حقیقت افروز تبصرہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۲۵ دسمبر ۱۹۷۰ء کے خطبہ جمعہ میں پاکستان کے انتخابات اور اس کے حیرت انگیز نتائج پر حقیقت افروز تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔"وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيْعًا ( آل عمران: ۱۰۴) میں اللہ تعالیٰ نے ایک بڑی ہی حسین اور وسیع تعلیم دی ہے اور اگر امت مسلمہ اس پر عمل کرے اور یہی خدا اور اس کا رسول چاہتے ہیں تو پھر ایک ایسی حسین فضا اور معاشرہ پیدا ہوتا ہے جس کے متعلق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اختلاف اُمَّتِی رَحْمَةٌ ، بھائی بھائی میں اختلاف ہوتا ہے۔میاں بیوی میں اختلاف ہوتا ہے۔ماں بیٹی میں اختلاف ہوتا ہے۔باپ بیٹے میں اختلاف ہوتا