تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 247 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 247

تاریخ احمدیت۔جلد 26 247 سال 1970ء کرسکتا کہ جماعت اسلامی ہی ایک ایسی جماعت ہے جس نے خلاف اسلام طاقتوں کا فکری محاذ پر سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور لگا تار کیا۔اس کی قیمت بھی ادا کی۔بہت بڑی قیمت ! لیکن جب درخت پک کر تیار ہو گیا تو اس کا پھل کھانے کے لئے کئی اسلام پسند پیدا ہو گئے۔جمعیت العلماء اسلام ( ہزاروی) کی بات دوسری ہے وہ جماعت اسلامی کے مقابلے میں دو یا تین نشستیں زیادہ لے گئی۔یعنی جماعت اسلامی کی چار نشستیں ہیں، اس کی سات۔لیکن ہزاروی جمعیت نئی پود کو فکر نہیں دے سکتی اور نہ ان طاقتوں کے فہم ہی کا ملکہ رکھتی ہے جو پاکستان میں اشتراکیت کی نیور کھنے میں کل تک اسے استعمال کرتی رہی ہیں۔یہ لوگ زیادہ سے زیادہ مجاہد ہیں مفکر نہیں اور فکر ان کے بس کا روگ بھی نہیں۔ماضی میں زندگی بسر کرنے والوں کا ایک گروہ ہے اور بس! د 183 اسلام پسندوں کے متعلق مختصر جو بات کہی جاسکتی ہے، صرف اتنی ہے کہ اسلام پسند آپس میں لڑتے رہے، اسلام ( مراد جماعت اسلامی کے امیدوار۔ناقل ) ہار گیا۔ان کی اس اسلام دوستی پر ہم اسلام پسندوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے اور اس دن کے منتظر ہیں کہ ان علماء میں سے کون ، کب اور کہاں جبین نیاز کا سجدہ ارادت لے کر جاتا ہے؟ مہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے فاضل مدیر شیخ القرآن مولوی غلام اللہ خان نے لکھا:۔جماعت کے سادہ لوح افراد جھوٹے پروپیگنڈے کی وجہ سے اس قدر دھوکے میں تھے کہ وہ اس جماعت کو ملک کی سب سے قومی سیاسی جماعت سمجھے بیٹھے تھے۔امیر جماعت مودودی صاحب بھی اپنے مداحوں اور درباری ادیبوں کے لٹریچر سے اس قدر متاثر تھے کہ وہ بھی ابوالاعلیٰ کنیت کے پورے غرور کا شکار ہو چکے تھے۔اسی لئے عین کے دسمبر انتخاب کے دن انہوں نے اخبارات میں یہ بیان دیا سوشلسٹوں کو ہم عبرتناک شکست دیں گے۔سوشلسٹوں کا قبرستان پاکستان ہوگا۔میری جماعت ملک میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی وغیرہ وغیرہ (دیکھئے ۷ دسمبر کے اخبارات) اتنے میں سوشلزم کا ایک سیلاب آیا کہ وقت کا یہ فرعون جو کبھی کسی حق بات کی طرف نہ جھکتا تھا فرعون بنی اسرائیل کی طرح اس سیلاب میں بہہ گیا۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔پورے ملک میں صرف چارا میدوار کامیاب ہوئے۔184 امیر صوبہ پنجاب و بہاولپور کا عجیب و غریب تجزیہ جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و بہاولپور کے امیر جناب سید اسعد گیلانی نے انتخابات کا یہ دلچسپ