تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 249 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 249

تاریخ احمدیت۔جلد 26 249 سال 1970ء ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنی ہر خلق میں اپنی ایک شان ظاہر کی ہے۔کثرت اختلاف انسانی وحدت خالقِ انسانی ثابت کرتی ہے۔۔پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عادتوں کے لحاظ سے بھی اختلاف پیدا ہوگا اور بعض لوگوں کو میرے بعض احکام اور حدیثیں ملیں گی اور بعض کو دوسری ملیں گی۔یہ جو فقہی اختلافات ہیں یہ زیادہ تر اسی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔لیکن اس اختلاف کے نتیجہ میں امت میں زحمت نہیں ظاہر ہونی چاہیے بلکہ رحمت ظاہر ہونی چاہیے اور وہ رحمت تبھی ظاہر ہو سکتی ہے کہ سارے مسلمان متحد اور ایک جان ہو جائیں اور خدا اور اس کے رسول کے عاشق ، فدائی اور جاں نثار بن جائیں۔یہ ایک بڑا عجیب سبق ہے جو امت محمدیہ کو اختلافات کے بدنتائج سے بچنے کے لئے دیا گیا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں ایک دوسرے کی گردنیں کا شانہ شروع کر دینا، ایک دوسرے کے اموال کو اپنے اوپر جائز نہ قرار دے دینا۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہارے لئے ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔تم ایک فتویٰ دے کرنا جائز کو جائز قرار نہیں دے سکتے کیونکہ خدا تعالی نے فرمایا ہے کہ میں اور میرا رسول ان کی عزتوں کے محافظ ہیں۔تم اپنے ہوائے نفس کی پیروی کرتے ہوئے کسی کی بے عزتی نہ کرنا۔اب پچھلے الیکشن کے دنوں میں بدزبانی نے کسی کو نہیں چھوڑا اُن لوگوں پر بھی حملے کئے گئے جو بطور امیدوار کھڑے ہوئے تھے اور ان کی بیویوں اور بچوں کو بھی بد زبانی کا نشانہ بنایا گیا۔ہم دکھ میں پڑے رہتے تھے اور دعائیں کرتے رہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ان کو سمجھ عطا کرے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شرف انسانی کا حسین پیغام لائے تھے۔آپ نے عزت نفس انسانی کو قائم کیا تھا۔لیکن لوگ اس کو بھول گئے اور ایک دوسرے کو گالیاں دینی شروع کر دیں، اتہام لگانے شروع کر دیئے ، وہ باتیں کہنی شروع کیں کہ ایک مسلمان کے منہ سے تو کیا ایک شریف غیر مسلم انسان کے منہ سے بھی نہیں نکل سکتیں ، ہمارے پاس سوائے دعا کے اور کوئی چارہ نہ تھا اللہ تعالیٰ سے جتنی توفیق ملی دعا کرتے رہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہدایت دے۔