تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 246 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 246

تاریخ احمدیت۔جلد 26 246 سال 1970 ء 182 چھانٹ رہا ہوں جو بیچ رہے عرض کروں گا۔ہم نئی پود سے غافل تھے نتیجہ اس نے ہمیں مسترد کر دیا ہے اور اگر صورت حال کا ہم ٹھیک ٹھیک اندازہ نہ کر سکے تو اس ویرانے میں کہاں تک اذان دے سکتے ہیں؟ فی الحال ایک ہی خلش ہے اور یہ خلش میرے دماغ میں بہت دنوں سے ہے شاید میں نے ایک رقعہ پہلے بھی آپ کو لکھا تھا کہ جس چیز کا نام حق ہے تاریخ میں کب اور کہاں کامیاب ہوا؟ زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب اس پر مصائب بیت گئے اور اس کے داعی باقی نہ رہے تو ان کی سرگذشت قلم نے محفوظ کر لی اور ہم نے اس تذکرہ کو تاریخ بنا دیا۔کیا ہم لوگ اندھیروں میں چراغ جلانے کے لئے رہ گئے ہیں اور روشنیاں صرف ان کے لئے ہیں جو اندھیروں میں پیدا ہوئے اور اندھیروں میں پروان چڑھے اور جن کا حسب ونسب اندھیروں میں ملتا ہے۔والسلام۔امخلص۔شورش کا شمیری جناب شورش کا شمیری صاحب نے اپنے رسالہ چٹان کے ادارتی نوٹوں میں عوامی لیگ اور پیپلز پارٹی کی بے نظیر کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ:۔ا۔پیپلز پارٹی کو جو کامیابی ہوئی ہے وہ اس کی توقع سے کہیں بڑھ کر ہوئی ہے ہم اس کے خوبصورت وعدوں کی شدت کا اندازہ کرتے ہوئے بھی یہ نہیں سمجھتے تھے کہ اتنی نشستیں لے جائیں گے۔بہر حال ہمیں اعتراف کرنا چاہیے اور اس میں کسی ایچ بیچ کی ضرورت نہیں کہ عوام کی بہت بڑی اکثریت نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا ہے ہم ہار گئے اور وہ لوگ جیت گئے جو ہمارے نزدیک کسی لحاظ سے بھی اس جیت کا استحقاق نہیں رکھتے تھے۔ہم ہار گئے بلاشبہ بھٹو جیت گئے لاریب یہ کہنا غلط ہوگا کہ دھاندلیاں ہوئی ہیں اس قسم کے معمولی واقعات ہر الیکشن میں ہوتے رہے ہیں اور کسی جگہ کبھی ان سے خلاصی نہیں ہوئی لیکن صورت حال اس سے مختلف نہیں جو ہم نے بیان کی کہ بھٹو کو عوام نے پورے اعتماد سے جتوایا ہے اور وہ عوام کی معرفت جیتے ہیں۔ہم اپنے دل کی اس حقیقت کو چھپا نہیں سکتے کہ پنجابی عوام کے اس فیصلہ سے ہمیں سخت قلق ہوا ہے۔بہر حال ہم بھٹوکو نہیں پنجاب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ اس نے ایک اور فاتح کا خیر مقدم کیا ہے۔ابوالاعلیٰ مودودی نصر اللہ خان، جاویداقبال، طفیل محمد ، اصغر خان، محمد حسین چٹھہ شاید اسی سزا کے مستحق تھے جو انہیں دی گئی ہے ! زندہ دلانِ پنجاب پائنده باد!! اسلام کے نام پر کتنی جماعتیں تھیں؟ ہم جماعت اسلامی میں شامل نہیں۔لیکن حق کسی جماعت میں شامل نہ ہونے کے باعث ناحق نہیں ہو جاتا۔اندھوں کے سوا کوئی باضمیر انسان انکار نہیں