تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 178 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 178

تاریخ احمدیت۔جلد 26 178 سال 1970ء بعد از نماز ظہر حضور انور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بحیثیت امتی نبی ہونے کے نیز آپ کے دعوی کی صداقت پر ارشادات بیان فرمائے۔اسی طرح محترم یوسف یا سن آف غانا (متعلم جامعه احمدیہ ) اور محترم بانوحمید صاحب دار السلام (مشرقی افریقہ متعلم ٹی آئی کا لج ربوہ ) بھی موجود تھے نماز کے بعد حضور ان سے بھی وہاں ان کی زبان اور ملکی حالات پر گفتگو فرماتے رہے۔اسی طرح غانا مغربی افریقہ کے تین طلبہ محمد بن صالح صاحب، ابراہیم بن یعقوب صاحب اور احمد جبرائیل سعید صاحب کو بھی حضور انور نے از راہ شفقت اپنے پاس ٹھہرایا ہوا تھا۔اسی طرح حضور نے پچھلے پہر مکرم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب قائمقام امیر جماعت احمدیہ سرگودھا، محترم میاں عبدالسمیع خان صاحب نون، شیخ محمد اقبال صاحب پراچہ اور قریشی محمودالحسن صاحب کو بھی شرف ملاقات بخشا۔بعد از مغرب حضور نے احباب کو نصیحت فرمائی کہ وہ آنحضرت ﷺ کی آغوش تربیت میں پروان چڑھنے والے صحابہ کرام رضوان اللہ ھم کی زندگیوں کو مشعل راہ بنائیں۔حضور انور نے تبلیغ کے حوالے سے فرمایا کہ ہم تبلیغ اس لئے نہیں کرتے کہ جماعت احمدیہ مضبوط ہو اور اسلام کو کامل غلبہ نصیب ہو بلکہ ہماری تبلیغ کا مقصد ہے کہ دنیا غضب الہی سے بچ جاوے،اسلام کے نور سے منور ہو۔اور اللہ تعالیٰ کی بشارتوں اور وعدوں کے مطابق الہی فضلوں اور نعمتوں سے حصہ پاوے۔۲۷ اگست۔حضور انور چار بجے سہ پہر ربوہ تشریف لے آئے۔اس موقعہ پر جو احباب امیر مقامی محترم چوہدری ظہور احمد صاحب کی سرکردگی میں حضور کے خیر مقدم کے لئے موجود تھے۔حضور نے انہیں مصافحہ کا شرف بخشا۔۲ ستمبر۔حضور انور ربوہ میں ایک ہفتہ قیام فرمانے کے بعد دوبارہ ایبٹ آباد تشریف لے گئے۔حضور انور کی حرم محترمہ حضرت بیگم صاحبہ اور محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب بھی حضور کے ہمراہ تشریف لے گئے۔روانگی سے قبل حضور انور نے احباب جماعت کو شرف مصافحہ بخشا اور اجتماعی دعا کروائی۔آج کی مجلسِ علم و عرفان میں سید حسنات احمد صاحب دہلوی ( حال ایڈیٹر نیوکینیڈا ٹورانٹو ) کو دورہ مغربی افریقہ سے متعلق زیر ترتیب کتاب کی تدوین کے سلسلہ میں ضروری ہدایات سے نوازا اور انگلستان، ڈنمارک، سوئٹزر لینڈ کے بعض اخبارات میں چھپنے والے تاثرات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی صحافتی دیانتداری کوسراہا اور فرمایا بعض دوستوں نے مجھ سے یہ کہا ہے کہ دورہ افریقہ کے بارے میں