تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 177 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 177

تاریخ احمدیت۔جلد 26 177 سال 1970ء سید نا حضور انور نے صحابہ حضرت نبی اکرم ﷺ کے ایمان اور ایمان میں پختگی اور اسلام کی خاطر جرات اور دلیری ، ایثار، قربانی اور ہمدردی و جانثاری کی چند مثالیں دیکر فرمایا ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ پر ایسا ہی پختہ ایمان، قربانی کی یہی روح، ہمدردی کا یہی جذبہ اور اخلاق کا یہی رنگ اپنے اندر پیدا کریں۔اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی اسی رنگ میں رنگین کرتے چلے جائیں۔وباللہ التوفیق بالآخر حضور کی یہ انتہائی روح پرور مجلس حضور کی اجتماعی دعا پر اختتام پذیر ہوئی اور اس طرح سبھی احباب اپنے پیارے آقا کی ملاقات اور آپ کے روح پرور کلمات اور زریں ہدایات سے شاد کام خوشی خوشی واپس تشریف لے گئے۔۱۷اراگست - حضور انور مع بیگم صاحبه و دیگر افراد خاندان ایبٹ آباد کے قریب ہی ایک پرسکون اور صحت افزاء مقام پر تشریف لے گئے اور دن بھر وہیں قیام فرمار ہے۔پونے آٹھ بجے رات وہاں سے واپس تشریف لائے۔۱۸ را گست۔مغرب کی نماز کے بعد حضور انور تھوڑی دیر تک احباب میں رونق افروز رہے اس اس موقعہ پر حضور انور نے فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے افریقی ممالک میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے حق میں ایک رو چلا دی ہے بعض ملکوں اور پیرا ماؤنٹ چیفس کی طرف سے مہیا کی جانے والی سہولتوں کے علاوہ بعض سرکردہ غیر از جماعت دوستوں نے بھی کثیر رقم جمع کر کے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کے علاقے میں بھی میڈیکل سنٹر کھولے جائیں۔حضور انور نے بنکوں کے عام لین دین کے ذکر پر انگلستان کے طریق کاربالخصوص ادا ئیگی میں غیر معمولی سہولتوں پر اظہار پسندیدگی فرمایا۔آپ نے فرمایا کہ وہ اپنی ساکھ کو قائم رکھنے کے لئے اعتماد بھی کر لیتے ہیں۔اسی طرح انہیں بعض دفعہ نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔لیکن جتنی فیصدی نقصان ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ وہ نفع کما لیتے ہیں۔۱۹ اگست کو نماز مغرب کے بعد حضور احباب میں تشریف فرما ر ہے اور ملکی سیاست کے حوالہ سے فرمایا کہ یہ سیاست دانوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کے جذبات سے کھیلنے کی بجائے ان کی صحیح راہنمائی کریں تا کہ وہ ملک وملت کے لئے مفید وجود بنیں۔۲۰ را گست - محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب مع بیگم صاحبه و صاحبز دگان چند دن تک قیام کرنے کے لئے تشریف لائے۔اس طرح مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب سیکرٹری مجلس نصرت جہاں اور مکرم مولوی عبد الشکور صاحب سابق مبلغ سیرالیون بھی حضور انور کے ارشاد پر آج صبح یہاں پہنچے۔