تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 110 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 110

تاریخ احمدیت۔جلد 26 افتتاحی رسم ادا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔110 نصرت جہاں ریز روفنڈ کی مبارک تحریک کا ذکر مجلس عرفان میں سال 1970ء افریقہ کے نہایت تاریخی اور کامیاب دورے سے واپسی کے بعد 9 جون ۱۹۷۰ء کو بعد نماز مغرب مسجد مبارک ربوہ میں حضور انور نے مجلس عرفان میں نصرت جہاں ریز روفنڈ کی نئی مبارک اور عظیم الشان تحریک پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔اس وقت میں سب سے پہلے اس کمیٹی کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو میں نے نائیجیریا میں بنائی تھی اور جس کے ذمہ یہ کام تھا کہ وہ سکیم تیار کرے ۱۶ نئے ہائی سکول اور ہم طبی امداد کے مراکز کھولنے کے لئے طبی امداد کے مراکز کو وہاں ہیلتھ کلینک یا ہیلتھ سنٹر کہتے ہیں ان کو میں نے کہا کہ افریقہ چھوڑنے سے قبل اس کمیٹی کی پہلی رپورٹ مجھے ملنی چاہیے یعنی افریقہ کے بر اعظم میں مجھے پہلی رپورٹ ملنی چاہیے۔سر جوڑو، نقشہ دیکھو، جگہوں کا انتخاب کرو۔کہاں کہاں یہ اسکول اور طبی مراکز کھولنے ہیں اور آگے پھر تیاری۔کتنے پیسے چاہئیں؟ وغیرہ۔جس دن میں نے یہ کمیٹی بنائی اس سے اگلے روز دوپہر کے وقت اتفاقاً میری عادت نہیں) ٹرانسسٹر on ( آن ) کیا خبروں کا وقت تھا میں نے سمجھا شاید کوئی خبر میری دلچسپی کا باعث ہو۔نائیجیریا کی نئے دستور کے مطابق ۱۲ / اسٹیٹس ہیں۔ہر سٹیٹ کے گورنر ہیں۔شمالی نائیجیر یا مسلمانوں کا علاقہ ہے جہاں پچھلی صدی کے مجدد یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے جو صدی کے سر پر بہت سے مجدد پیدا ہوئے ان میں سے ایک نائیجیریا کے شمال میں عثمان بن فودیو (جن کا ذکر میں پہلے بھی کر چکا ہوں ) پیدا ہوئے تھے۔کا نو بھی ان کا علاقہ ہے۔ان کو اپنے مخالفین سے جنگ لڑنی پڑی تھی۔جب وہ فاتح ہوئے تو کانو کا علاقہ ان کے ایک لڑکے سلیمان کو ملا تھا۔انہی کی نسل اب وہاں آباد ہے اور سکو تو کا علاقہ یا سٹیٹ جو نارتھ ویسٹ ( شمال مغرب ) میں ہے وہ ان کے اس بیٹے کو ملا تھا جو بعد میں ان کے خلیفہ بنے اور جن کا نام محمد بن عثمان بن فود یو تھا۔سکو تو میں ان کی نسل آباد ہے وہ سلطان آف سکو تو کہلاتے ہیں اور یہ امیر آف کا نو کہلاتے ہیں۔کیونکہ یہ سارا علاقہ