تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 109 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 109

تاریخ احمدیت۔جلد 26 108 109 سال 1970ء اسی روز (۲۱ / اپریل کو ) بعد میں حضور نے احمد یہ مشن ہاؤس کماسی کی نئی عمارت کا افتتاح فرمایا تھا۔اخبار دی پائیر نے اپنی ۲۲ / اپریل کی اشاعت میں مشن ہاؤس کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے لکھا:۔بعد میں یہاں احمدیہ مسلم مشن کی نئی عمارت کا (جس پر ۲۴ ہزار این سی خرچ ہوئے ہیں ) افتتاح کرتے ہوئے ہر ہولی نس مرزا ناصر احمد نے اس موقعہ پر موجود آٹھ ہزار مسلمانوں سے خطاب فرمایا۔آپ نے فرمایا۔گھانا پر اور گھانا کے ساتھ یقیناً پورے افریقہ پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نزول کا وقت آپہنچا ہے۔آپ نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ اپنے دینی اور دنیوی فرائض کا پورا پورا احساس کرتے ہوئے انہیں بجالانے کی کماحقہ کوشش کریں۔آپ نے فرمایا جب تک لوگ اپنی ذات میں خود دیانتدار نہیں بنیں گے اور صداقت شعاری اختیار نہیں کریں گے وہ اس دنیا میں حقیقی کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکیں گے۔مشن ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں ( ہزاروں مسلمانوں کے علاوہ) نانا اوسیئی آسپے دوم، کوکو فو مہینے ، احمد یہ مشن گھانا کے نامزد امیر بشارت احمد بشیر اور اشانٹی مشن کے ریجنل مشنری انچارج ایم۔ملک بھی موجود تھے۔100 دی پائنیر نے احمد یہ مشن ہاؤس کماسی کے افتتاح کے متعلق مندرجہ بالاخر شائع کرنے کے علاوہ اس تقریب کے تین تین کالمی دو نمایاں فوٹو بھی شائع کئے۔ایک فوٹو میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو مشن ہاؤس کا دروازہ کھولتے اور اس طرح اس کا افتتاح کرتے ہوئے دکھایا گیا۔فوٹو میں حضور کے قریب بعض دیگر احباب کے علاوہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر تحریک جدید بھی کھڑے ہوئے نظر آ رہے تھے۔اس فوٹو کے نیچے جو صفحہ اول کے اوپر کے حصہ میں شائع ہوا اخبار مذکور نے لکھا:۔” جماعت احمدیہ کے سر براہ اعلیٰ حضرت مرزا ناصر احم خلیفہ المسیح الثالث کماسی میں ۲۴ ہزار این سی کی مالیت سے تیار ہونے والے نئے مشن کا افتتاح فرمانے کے لئے تالا میں چابی گھما رہے ہیں۔بائیں جانب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر سیکرٹری برائے فارن مشن کھڑے