تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 53 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 53

تاریخ احمدیت۔جلد 25 53 سال 1969ء خدمت خلق کی نہایت اثر انگیز تحریک کی۔چنانچہ ارشاد فرمایا:۔جہاں تک یہ ضرورتیں پوری کرنے کا سوال ہے اگر ہماری جماعت (دیہاتی جماعتوں سے اس کا زیادہ تعلق ہے) کے زمیندار یہ دیکھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی آمدنیوں کے اضافہ کے بڑے سامان کر دیئے ہیں اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ ان لوگوں کی غلہ کی ضرورتیں پوری کر دیں جو غربت کی وجہ سے سال کی گندم یا چاول (اگر چاول کھانے والا علاقہ ہے ) نہیں خرید سکتے اور ایسے آدمی گاؤں میں زیادہ نہیں ہوتے۔کیونکہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جوا کثر حصہ گندم کا یا کچھ حصہ گندم کا خود خرید لیتے ہیں صرف چار پانچ افراد ایسے ہوں گے جو اس قابل نہیں ہوں گے کہ گندم کا کچھ حصہ بھی نہ خرید سکیں۔اگر انسان خدا کی رضا کی راہ کو سمجھے اور اس بات پر خدا کا شکر کرے کہ اس نے اس کی زمین کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے تو کوئی بوجھ محسوس کئے بغیر گاؤں کی جماعت اپنے نادار افراد کی غلہ کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے ہمارے رزق میں فراخی پیدا کی ہے اور جہاں دس ہیں من دانے ہوتے تھے وہاں ۲۵ - ۳۰ من دانے ہونے لگ گئے ہیں اور جہاں ۲۰ - ۲۵ من دانے ہوتے تھے وہاں ۵۰ - ۶۰ من دانے ہونے لگ گئے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے رب کے شکر گزار بندے ہوتے ہوئے اپنے بھائیوں کا خیال رکھیں۔شہروں میں بھی غور کرنے کے بعد ایسے کام کئے جاسکتے ہیں کہ کوئی احمدی بھوکا نہ رہے۔احمدی میں اس لئے نہیں کہتا کہ جو احمدی نہیں ان کی تکلیف کا مجھے یا آپ کو احساس نہیں بلکہ میں احمدی صرف اس لئے کہتا ہوں کہ دوسرے دوست اپنی تکلیف دور کرنے کے لئے ہماری طرف رجوع کرنا پسند نہیں کرتے لیکن اگر ان میں سے کوئی اپنی تکلیف دور کرنے کے لئے ہماری طرف رجوع کرے تو ہم اس کی تکلیف بھی دور کریں گے آخر تو وہ ہمارے بھائی ہیں۔نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب ہونے والے تو ہمیں بہت پیارے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا ہے کہ کآخر کنند دعوی حب پیمبرم - نبی کریم ﷺ کی محبت کا جو بھی دعوی کرتا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا خیال رکھیں بلکہ یہ تو ایک ایسا معاملہ ہے جس کا صرف