تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 52 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 52

تاریخ احمدیت۔جلد 25 52 سال 1969ء ہمارے ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد ہیں ان پر، نیز انصار اللہ کے صدر اور خدام الاحمدیہ کے صدر پر۔یہ پانچ عہدیدار ایک کمیٹی کی حیثیت سے اس بات کی نگرانی کریں کہ جماعت میں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی محبت پیدا کی جائے۔اس کے حقائق اور اس کے معارف سیکھنے کے سامان پیدا کئے جائیں۔تاوہ مقصد جلد تر پورا ہو جس مقصد کے حصول کے لئے سلسلہ عالیہ احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ تمام اقوام عالم کو قرآن کریم کے نور سے منور کیا جائے۔مجلس مشاورت ۱۹۶۹ء 166 65 اس سال مجلس مشاورت کا انعقاد ایوان محمود میں ۲۹،۲۸ اور ۳۰ مارچ کو ہوا۔مختلف جماعتوں کے ۵۰۵ نمائندگان نے شرکت فرمائی۔مجلس مشاورت سے تین روز قبل ۲۵ مارچ کو پاکستان میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا۔اس لئے اخبار الفضل میں اس کی کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی تھی۔لیکن اس کی با قاعدہ رپورٹ اب شائع ہو چکی ہے۔ایجنڈا کے مطابق اس مشاورت میں جماعت احمدیہ کوئٹہ ، جماعت احمد یہ مشرقی پاکستان، جماعت احمد یہ کراچی، نظارت بہشتی مقبرہ اور جماعت احمد یہ خوشاب ضلع سرگودھا اور نائب ناظر صاحب اصلاح وارشاد شعبہ تربیت کی تجاویز زیر غور آئیں۔نائب ناظر صاحب اصلاح وارشاد کی یہ تجویر تھی کہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی تحریک تعلیم قرآن مجید کے مطابق ہر احمدی فرد کا کم از کم ناظرہ قرآن مجید پڑھنا ضروری ہے۔پھر بعد ازاں ترجمہ وتفسیر کا پڑھنا بھی اس تحریک کا حصہ ہے۔مجلس شوریٰ اس تحریک کے سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تجاویز کرے۔“ ا۔مشاورت میں مندرجہ ذیل اداروں کے بجٹ آمد و خرچ پیش کئے گئے :۔صدرانجمن احمد یہ پاکستان تخمینہ خرچ ۳۴٬۴۶،۲۷۰ روپے ) تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان (تخمینہ خرچ۔۲،۶۷،۷۲۵ ۵ روپے )۔مجلس وقف جدید انجمن احمدیہ پاکستان (تخمینہ خرچ ۲۵۸،۰۰۰ روپے ) ۲۔خدمت خلق کی اثر انگیز تحریک حضرت خلیفۃالمسیح الثالث نے مجلس مشاورت کے اپنے اختتامی خطاب میں احباب جماعت کو