تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 350
تاریخ احمدیت۔جلد 25 350 سال 1969ء کر باتھرسٹ کے مرکزی ہسپتال میں پہنچایا۔سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے اپنی خاص دعاؤں اور تار کے ذریعہ اظہار شفقت فرمایا۔محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر اور وکیل اعلیٰ نے بھی بروقت الفضل میں تحریک دعا کر کے احسان فرمایا اور تاروں اور خطوط کے ذریعہ حالت - دریافت فرماتے رہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ( ناظر اعلی) محترم سید میر داؤ د احمد صاحب ( ناظر خدمت درویشاں) نے مرکز سے اور آنریبل چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے ہالینڈ سے خطوط لکھ کر عیادت اور حوصلہ افزائی فرمائی اور ہزار ہا مخلصین سلسلہ احمدیہ نے شب و روز ہمارے لئے دعائیں کیں۔ہز ایکسی لینسی گورنر جنرل صاحب گیمبیا سر الحاج سنگھاٹے صاحب اور ان کے اہل وعیال بھی پہلے تین روز متواتر ہسپتال میں میری عیادت اور دیکھ بھال کیلئے تشریف لاتے رہے اور بعدہ روزانہ ٹیلیفون کے ذریعہ انچارج ہسپتال سے رفتار صحت دریافت فرماتے رہے۔مرکز اور قریب ترین امیر صاحب احمدیہ مشن (سیرالیون) کو بھی فوراً اس حادثہ کی اطلاع ارسال فرمائی اور محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب اور عزیزم مکرم مولوی داؤ د احمد حنیف صاحب کو حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بذریعہ ٹیلیفون اندرونِ ملک سے ان کے ہیڈ کوارٹروں سے بلا کر میرے پاس ہسپتال میں بھیج دیا۔جماعت کے چار اصحاب علاوہ کارکنان متعلقہ ہسپتال ( دو پہلی رات اور دو پچھلی رات ) ہر رات ہسپتال میں میرے کمرہ میں کرسیوں پر بیٹھ کر راتیں گزارتے رہے۔محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب دو مرتبہ اپنے نہایت ضروری کام کو چھوڑ کر میری عیادت کیلئے تشریف لائے۔عزیزم مکرم حنیف صاحب ایک ماہ میرے پاس رہے اور علاوہ تیمارداری کے ، عیادت کیلئے شب و روز آنے والوں کی خاطر و تواضع کرتے اور فوری ڈاک کا جواب بھی دیتے رہے۔ہسپتال میں شب و روز آنے والے مردوں، عورتوں اور بچوں کا تانتا بندھا رہا۔اور ہسپتال سے احمد یہ مشن آنے پر بھی یہی حال رہا۔دریافت حال کیلئے تاریں اور ہوائی ڈاک کے خطوط آتے رہے۔پریذیڈنٹ صاحب جمہوریہ زیمبیا ۲۳ ۲۴ جون کو سرکاری دورہ پر گیمبیا تشریف لائے۔ہوائی اڈہ پر استقبال کرنے والوں میں چوہدری محمد شریف صاحب انچار ج مشن بھی تھے۔اس موقعہ پر آپ نے قرآن مجید مترجم انگریزی اور دیگر دینی لٹریچر بطور تحفہ پیش کیا۔۲۵ جون ۱۹۶۹ء کو گیمبیا کے مرکزی احمدی مبلغین کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک میں آئندہ لائحہ عمل کے متعلق اہم تجاویز زیر غور آئیں۔