تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 351
تاریخ احمدیت۔جلد 25 351 سال 1969ء احمد یہ مشن کے ایک لوکل مبلغ سینیگال کے جنوبی صوبہ کا سامانس بھجوائے گئے جنہوں نے تین ہفتہ قیام کیا اور الازہر کے تعلیم یافتہ ایک احمدی نوجوان کے ساتھ متعدد دیہات کا دورہ کیا۔جولا قبیلہ کے گیارہ اصحاب داخلِ سلسلہ احمدیہ ہوئے۔(الفضل میں مطبوعہ ششماہی رپورٹوں کے مطابق ) ۲۰۲ احباب کو جماعت احمد یہ میں داخل ہونے کی توفیق ملی جن میں سے 11 گیمبیا کے باشندہ اور ۹۱ سینیگال کے باشندہ تھے۔انہی میں میکارتھی ڈویژن کے ایک گاؤں مصر ا(Misra) کے بھی ۲۲ بالغ مرد افراد ہیں جو اپنے امام الصلوۃ کے ساتھ معہ اہل و عیال جن کی تعداد ایک صد کے قریب ہے داخلِ احمدیت ہوئے اور اس طرح یہ سارا گاؤں خدا کے فضل سے احمدی ہو گیا۔دیگر اصحاب میں سے بھی اکثر معہ اہل وعیال داخل احمدیت ہوئے۔12 گی آنا میر غلام احمد صاحب نیم مبلغ گی آنا نے اس سال سور بنام احمد یہ جماعت کی دعوت پر ۸ جولائی ۱۹۶۹ء کو ایک ماہ کا تبلیغی تربیتی اور انتظامی دورہ کیا جو ہر اعتبار سے مفید رہا۔ایک ماہ کے دوران آپ کو تین بار بذریعہ ریڈیو پیغام حق پہنچانے کا موقع میسر آیا۔ایک بار آپ کی انگریزی تقریر ٹیلیویژن پر نشر ہوئی جس کا بعد میں ترجمہ بھی شائع ہوا۔اس تقریر سے ملک میں ایک نئی حرکت پیدا ہو گئی کیونکہ سورینام ٹیلیویژن پر یہ پہلا موقعہ تھا کہ اس کے ذریعہ تبلیغ اسلام کی گئی۔آپ کا ایک کامیاب پبلک لیکچر پیرا ماریبو کے ایک بڑے ہال سی سی ایس میں ہوا۔آپ نے ایک گھنٹہ تک اسلام کے موضوع پر تقریر کی جس کے بعد سوال و جواب کا دلچسپ سلسلہ ہوا۔سوال کرنے والوں میں بعض پادری اصحاب بھی تھے۔تقریر میں آپ نے اسلامی مساوات کا پہلو خوب نمایاں کیا جس کا لوگوں پر خاص اثر ہوا۔دو اخبارات میں آپ کے انٹرویو چھپے۔ایک مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی جس پر چھ ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔دو اور مساجد کے لیے بھی کوشش کی گئی چنانچہ ایک مسجد کے لیے زمین خرید لی گئی اور تعمیر کے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ملک کے کثیر الاشاعت اخبار گرافک میں مبلغ انچارج کے قلم سے تین مضامین شائع ہوئے۔دو اخبارات میں انٹرویو شائع ہوا۔126 مبلغ گیانا کے انٹرویو کی اشاعت اخبار دی سنڈے کرانیکل نے ۱۲ جنوری ۱۹۶۹ء کی اشاعت میں مبلغ گیانا مولانا غلام احمد